مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 537
ہیں۔537 فرموده۰ ۱۹۸ ء دد د و مشعل راه جلد دوم صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں ان لمهدينا ايتين لم تـكـونــا مـنذ خلق السموت والارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان وتنكسف الشمس في النصف منه (دار قطنی جلد اول صفحہ ۱۸۸) یعنی ہماری پیارے مہدی کے لئے ( بڑا ہی پیارا یہ فقرہ ہے ساڈا مہدی، ہمارے مہدی کے لئے ) دو نشان ہیں اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا۔یہ دونشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینے میں چاند کا گرہن اس کی اول رات میں ہوگا یعنی تیرہویں تاریخ میں اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوگا یعنی اسی رمضان کے مہینے کی اٹھائیس ۲۸ تاریخ کو اور ایسا واقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں کبھی ظہور میں نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ ماہرین ہیت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً بارہ سال کا گزر چکا ہے اسی صفت کا چاند اور سورج کا گرہن رمضان کے مہینہ میں وقوع میں آیا۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۱۹۴-۱۹۵) اور اس کی تاریخیں یہ ہیں۔پہلی بار چاند کا گرہن ۲۱ مارچ ۱۸۹۴ ء اور سورج کا گرہن ۶ اپریل ۱۸۹۴ ء اسی رمضان میں اور دوسری بار امریکہ میں دیکھا گیا۔چاند کا گرہن 11 مارچ ۱۸۹۵ء اور سورج کا گرہن ۲۶ مارچ ۱۸۹۵ ء یعنی دونوں دفعہ رمضان کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے دوسالوں میں انہیں تاریخوں میں یہ نشان ظاہر ہوا اور میتین“ دونشان کر کے جو بتایا گیا تھا وہ ظاہر ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ جو فقرہ ہے نا کہ لم تكونا منذ خلق السموت والارض اس کے معنی ہیں کہ ہمیں انسانی تاریخ میں کوئی ایسا مامور یا کوئی ایسا مدعی مہدویت نہیں ملتا کہ جس نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے ثبوت پر یہ نشان ظاہر ہوا۔اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تاریخ میں یہ بھی کہیں نہیں ملتا کہ کسی نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے لئے یہ نشان ظاہر ہوگا۔ایک یونیک (Unique) ایک ایسالا ثانی نشان ہے اور ایساز بر دست کہ جس کی مثال نہ انسانی تاریخ میں ہے نہ انسانی عقل ایسی تجویز کر سکتی ہے۔نہ انسانی ہاتھ اور نہ انسان کی سائنس ایسا کر دکھا سکتی ہے۔کس کی طاقت ہے کہ وہ چاند اور سورج پر حکومت کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے لئے آپ کے زمانہ میں یہ نشان ظاہر ہوئے اور اس سے ثابت ہوا محمد ا کی ایک عظیم انسان تھے (نعرے) جنہوں نے قریباً تیرہ سو سال پہلے ایسی پیشگوئی کی اور عظیم تھا وہ انسان محمد کا محبوب جسے محمد ہو نے سلام بھیجا