مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 536 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 536

د فرموده ۱۹۸۰ء 536 مشعل راه جلد دوم ہاتھ میں قرآن کریم کا ترجمہ دے کے آئی ہوں۔اتنا پیار ان کو ہو گیا ہے قرآن کریم سے کہ جو ایک دو تین سال پرانے خاندان ہیں احمدیت میں جو پانچ جلدوں کی ہماری تفسیر ہے انگریزی کی وہ ساری کی ساری انہوں نے پڑھی ہوئی ہے۔بعض دفعہ رات کو کوئی آیت سمجھ نہ آئے تو مبلغ کو فون کر دیتے ہیں کہ اس آیت کی یہ تفسیر کی گئی ہے۔مجھے سمجھ نہیں آ رہی سمجھاؤ مجھے مبلغ کو بھی ہر چیز ہر وقت یاد تو نہیں رہتی۔اس کو مشکل پڑ جاتی ہے پھر وہ سمجھاتا ہے۔بعض دفعہ دو دو گھنٹے بات کرتے رہتے ہیں۔وہاں ٹیلیفون کا سسٹم یہ ہے کہ اتنی دیر چاہیں آپ فون کرتے ر ہیں آپ کو کوئی ٹوکنے والا نہیں صرف بل وصول کر لیتے ہیں۔وہ کوئی پر اوہ نہیں کرتے دو گھنٹے کا بل دے دیں گے۔دین سیکھتے جائیں گے۔تو واذا الصحف نشرت (التکویر: ۱۱) معمولی اعلان نہیں۔بیسیوں زبر دست پیشگوئیاں ہیں خدا کے کلام میں جن کے متعلق مفسر کہتے ہیں کہ یہ ساری باتیں آخری زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔آج کل کی متمدن دنیا نے جو عجیب و غریب ایجادات کی ہیں ان سب کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا کہ یہ اسلام کی خاطر ہو گا، آخری زمانہ میں برکات اسلام پھیلانے کے لئے یہ ساری چیزیں ہوں گی ایسی ایسی سواریاں نکل آئیں گی۔ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایسی سواری ہوگی جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی۔کسی زمانہ میں پادری مذاق بھی اڑاتا رہا اور آج اسلام ان کا مذاق اڑاتا ہے۔خاموشی کے ساتھ۔ہوائی جہاز پیٹ میں روشنی ، ریل پیٹ میں روشنی۔بعض نادان سمجھتے تھے کہ کوئی گدھا ایسا بن جائے گا جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی او ران کو بیچ میں بٹھا دیا جائے گا۔پیٹ کے۔اب سمندری جہاز ، ہوائی جہاز، ریل، موٹر ، موٹر کے اندر بھی سوچ (Switch ) لگا ہوا ہوتا ہے۔ضرورت پڑے آپ روشنی کر لیتے ہیں اندر لیکن ہوائی جہاز کے اندر تو اتنی روشنی ہوتی ہے جیسے دن چڑھا ہو۔اسی طرح ریل کا حال ہے۔ہمارے ملک کی نہیں پتہ نہیں یہاں تو فیوز ہو جاتے ہونگے وہاں بھی لیکن امریکہ وغیرہ Conetinent ( کانٹینینٹ ) وغیرہ اتنی روشن ہوتی ہے آپ آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔تو یہ پیشگوئی یہی تھیں ناں کہ میں کہتا ہوں یہ بتا رہی تھی کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام کے متعلق جو شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے جب وہ ریل میں سفر کر رہا ہو گا اس کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔وہاں بھی وہ اسلام کے متعلق نبی اکرم ﷺ کی سوانح کے متعلق کتب آسانی سے پڑھ سکے گا ورنہ تو مسافر کا وقت ضائع ہو جائے۔دریاؤں کے پھاڑنے کی پیشگوئی نیز زمین و آسمان کے متعلق پیش گوئیاں ہیں۔اس چودہویں صدی صلى الله میں محمد ﷺ کی عظمت کو ہر آن محسوس کیا ( نعرے) چاند سورج گرہن کا نشان پھر چودہویں صدی نے محمد یا اللہ کی عظمت کو اس طرح ظاہر کیا کہ آپ کی پیشگوئی کے مطابق مقررہ دن اور رات میں چاند اور سورج کو گرہن لگا نہ ایک دفعہ بلکہ دو دفعہ یکے بعد دیگرے پہلے ایک سال میں ایک خطہ ارض پر اور دوسرے سال میں دوسرے خطہ ارض پر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پیشگوئی کے متعلق فرماتے