مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 445
445 فرمودہ ۱۹۷۷ء صلى دو مشعل راه جلد دوم والسلام نے اللہ تعالیٰ سے قرآن کریم کا علم حاصل کر کے دنیا کے جس قدر اعتراض اسلام پر پڑ سکتے ہیں ان کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔روس کے اور دہریوں کے اسلام پر بے شمار اعتراضات ہیں لیکن وہ لوگ ہم سے بات نہیں کر سکتے۔ہم عقلی دلائل دیں گے وہ مذہب کو نہیں مانتے۔لیکن ایک مذہبی دلائل ہوتے ہیں اور ایک عقلی دلائل ہوتے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی روشنی میں عقلی دلائل سے ثابت کریں گے کہ اسلام پر تمہارے جو اعتراضات ہیں وہ باطل ہیں اور بودے ہیں اور ان کے اندر ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں اور ساری دنیا کو یہ چیلنج ہے لیکن اس لئے نہیں کہ اس سے میری کوئی بزرگی یا آپ کی کوئی بزرگی ثابت ہو بلکہ اس لیئے کہ تا خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو اور محمد ﷺ کی عظمت انسان پر ظاہر ہو اسی لئے یہ سارا انتظام کیا گیا ہے۔محمد اللہ کی بعثت کے بعد اب ہر دو جہاں ، یہ دنیا اور دوسری دنیا محمد عیہ کی ہے۔ساری کائنات ہی محمد ہ کی ہے لو لاک لما خلقت الافلاک۔لیکن بعثت نبوی کے ساتھ ایک عقلمند انسان پر علی وجہ البصیرت یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کائنات واقعی محمد نے کی ہے کیونکہ محد عملے کے مقابلہ میں کسی میدان میں بھی کوئی شخص نہیں ٹھہر سکتا۔اس قدر عظمت ہے آپ میکی پس اپنے مقام کو پہچا نو اور دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں بھی اور مجھے بھی محمد دا اللہ کا سچا خادم بنے کی توفیق عطا کرے تا کہ مہدی علیہ السلام کی بعثت کا جو مقصد ہے وہ پورا ہو اور نوع انسانی اسلام کے آخری غلبہ کے بعد محمد علی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور ایک خاندان بن جائے۔آمین صلى الله (روز نامہ الفضل ربوہ جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۷۷ء)