مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 429 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 429

429 فرموده ۱۹۷۶ء د و مشعل راه جلد دوم دد کہیں یہ نہیں اگلی چیز کو لیتے ہیں تو پھر اسلام کبھی حاصل نہیں ہوتا اور اگر ہم آہستہ آہستہ ان بے شمار حسین چیزوں میں سے کچھ نہ کچھ لیتے چلے جائیں تو جتنا جتنا ہم اپنے علم میں اور حسن اسلام کی معرفت میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اتنی اتنی اہمیت اس بات کی پیدا ہوتی چلی جائے گی کہ ہم اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کر سکیں۔حضرت مسیح موعود کا ایک الہام اور اس کی تشریح پس میں اس کلاس کے طلباء سے کہتا ہوں کہ یہاں انہیں دو باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ایک یہ کہ ان کے اساتذہ یا معلم یا مقررین مختلف موضوعات پر جو تقاریر کریں گے۔ان کو وہ غور سے سنیں اور جن کو لکھنا آتا ہے وہ مختصر نوٹ لیتے جائیں۔خدا کرے سب کو لکھنا پڑھنا آتا ہو۔لیکن جن کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا وہ غور سے سنیں اور جن کو آتا ہے وہ مختصر اشارے ضرور نوٹ کرتے چلے جائیں تا کہ آئندہ ان کو مضمون یادرہ سکے۔جب وہ اپنے نوٹ دیکھیں گے تو بعض باتیں یا ان کی تفاصیل جو انسان کے ذہن سے اتر جاتی ہیں، پھر تازہ ہو جائیں گی۔قرآن کریم نے ہمیں جو بنیادی باتیں بتائیں ہیں ان میں سے ایک بڑی بنیادی بات کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام اشارہ کر رہا ہے رب ارنی حقائق الاشیاء حقائق حیات یا حقائق اشیاء کو انسان خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا۔ان کا علم حاصل نہیں کر سکتا۔حقائق کا علم حاصل نہیں ہوسکتا اور نہ وہ ان کو جان سکتا ہے اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہو لیکن خدا تعالیٰ کی مدد انسان کو دعا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔چنانچہ میں تو یہ خواہش رکھتا ہوں کہ ایک احمدی بچہ جو بالکل چھوٹی عمر کا ہے اور ابھی اطفال کی تنظیم میں شامل ہونے کی عمر کو نہیں پہنچا، اس کو بھی اس کی مائیں اور اس کے بزرگ اور بڑے بھائی دعا کی طرف ہمیشہ متوجہ رکھیں کیونکہ ہماری زندگی کی روح در اصل خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہے مگر یہ دعا کے بغیر ، خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کئے بغیر خدا تعالیٰ کے سامنے جھکے بغیر اور خدا تعالیٰ کے حضور عاجزی کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے اے عزیز بچو! اگر تم یہاں سے اور سبقوں کے ساتھ یہ بنیادی سبق بھی سیکھ لو۔یعنی یہ کہ خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔اور خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت عاجزانہ دعاؤں کے بغیر مل نہیں سکتی اس لئے ہر وقت اور ہر آن پنے رب کریم کی طرف جھکتے ہوئے اس سے عاجزانہ دعائیں کرتے رہنا چاہئے۔پس اگر تم بھی عملاً دعا کرنا شروع کر دو تو سمجھو کہ گویا زندگی کا جو مقصد ہے اس کے حصول کی راہ تمہیں حاصل ہوگئی۔دعا کی اہمیت پس دعا بڑی ضروری ہے۔یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے جسے مختصراً ایک فقرہ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ خدا کی نصرت دعا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی اس لئے اے عزیز بچو! تم دعائیں کرو اور بہت دعائیں کرو۔ابھی تو تم بچے ہو۔جوں جوں تم بڑے ہوگے اور تمہاری عقلیں تیز ہوں گی ( کئی تو اب بھی شعور رکھتے ہیں ) تو دیکھو گے کہ