مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 37 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 37

37 فرموده ۱۹۶۶ء د و مشعل راه جلد دوم دو گا جس کے متعلق ہم توقع رکھتے ہیں کہ توحید خالص کا جھنڈا ہر گھر میں لہرانے لگے گا۔جس کے متعلق ہم یہ امید اور خواہش رکھتے ہیں کہ اس دن محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت ہر فرد بشر کے دل میں جاگزیں ہو چکی ہوگی نہیں آسکتا۔ہماری فتح کا دن اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک کہ ہم اس کی راہ میں اپنے نفسوں کو اس طرح فنانہ کر دیں کہ ہمارے نفس کا ایک غبار بنے اور اس غبار کو پھر ہوائیں اڑا کے لے جائیں اور کچھ پتہ نہ لگے کہ ہم کون تھے اور کہاں چلے گئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں احمدی صحیح معنوں میں نوجوان احمدی اور صحیح معنوں میں خدام الاحمدیہ بناۓ۔اللهم آمین۔