مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 380 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 380

380 فرموده ۱۹۷۳ء دو مشعل راه جلد دوم برکت رکھی ہے۔یہاں تک کہ ساری نماز دعا ہے۔خود حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز دعا ہے۔اس میں خوب دعائیں کرو۔تاہم اصل چیز ذکر الہی ہے گویا ہر وقت انسان کا جسم اور روح پوری بیداری کے ساتھ خدا کے حضور جھکی رہنی چاہیئے۔آؤدعا کرلیں۔( اجتماعی دعا کے بعد رخصت ہونے سے قبل حضور نے مکرم مولوی عبدالباسط صاحب شاہد کے گلے میں لیٹے ہوئے رومال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت فرمائی کہ وہ بھی اپنے نشان کے طور پر اسی قسم کا رومال پہنیں )۔