مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 381
دومشعل دوم فرموده ۱۹۷۳ء 381 ہولناک سیلاب کے سلسلہ میں خدام الاحمدیہ کی بے لوث خدمات پر حضرت خلیفہ مسیح الثالث کی طرف سے اظہار خوشنودی اور پیغام گزشتہ ماہ جب ربوہ کے نشیبی حصے اور ارگرد کے دیہات قیامت خیز سیلاب کی لپیٹ میں آگئے تو مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے فوری طور پر وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری کر دی گئیں۔جن میں جان مال کا تحفظ کھانا کھلانا اور علاج معالجہ کی سہولتیں شامل ہیں۔ان بے لوث خدمات میں سینکڑوں خدام شب و روز بڑی بے جگری سے مصروف رہے۔ان امدادی سرگرمیوں کی اطلاعات حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی خدمت میں بذریعہ ٹیلیفون اور خطوط با قاعدہ بھجوائی جاتی رہیں چنانچہ حضور نے ان پر بے حد اظہار خوشنودی فرمایا اور خدام کے نام اپنے پیغام میں آخر وقت تک خدمات جاری رکھنے کا ارشاد فرمایا۔حضور صد ر خدام الاحمدیہ مرکز یہ محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے نام ایک خصوصی کیبل گرام میں فرماتے ہیں:۔خدام الاحمدیہ کی بے لوث خدمات قابل تعریف ہیں۔سیلاب زدگان کو جانی اور مالی نقصان سے بچانے کے لئے انتہائی کوششیں جاری رکھیں“۔اسی طرح محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے نام اپنے ایک مکتوب گرامی محرره ۱۶ اگست ۱۹۷۳ ء میں حضور نے فرمایا: - ”میری طرف سے خدام کو کہیں کہ جب تک ضروری ہو کام کو جاری رکھیں اور پوری تندہی اور ہمت سے کام کریں۔تمام احباب اور خدام کو السلام علیکم کہ دیں۔( خالد ستمبر ۱۹۷۳ء)