مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 365
د دمشعل راه ل راه جلد دوم اس طرح بھر جائے جیسے سمندر پانیوں سے بھرا ہوا ہے۔فرمود ۱۹۷۲۵ء 365 ان چاروں انقلابات کا سورہ فاتحہ میں بیان کردہ چار الہی صفات یعنی ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت اور مالکیت یوم الدین سے گہرا تعلق ہے۔موجودہ مادی انقلابات حضور نے موجودہ دنیوی اور مادی تحریکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔سرمایہ داری اشتراکیت اور سوشلزم ( چین ) کے تینوں انقلابات بھی لوگوں کو اس عظیم انقلاب کے لئے تیار کرنے کے لئے آئے ہیں جو محمد رسول اللہ ﷺ کے ذریعہ بپا ہوا۔سرمایہ داری کے دور میں ریلیں جاری ہوئیں ہوائی جہاز اور سمندری جہاز بنائے گئے، تار اور ٹیلی فون کی ایجادات ہوئیں صنعتی انقلاب بپا ہوا۔مطبع ایجاد ہوا۔اور یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن کی اسلامی انقلاب کے لئے ضرورت تھی۔اشتراکیت کے نظام نے جہاں مذہب پر حملہ کیا اور خدا کا انکار کیا وہاں اس نے اسلام کی مخالف مستشرقین کی فوج کو بھی تمہیں نہیں کر دیا سوشلزم کا انقلاب اشتراکی انقلاب سے بڑا مختلف ہے اس انقلاب کے بپا کرنے والوں نے خدا کا اقرار تو نہ کیا لیکن لا اکراہ فی الدین کی تعلیم پر عمل کروایا۔کیونکہ اس میں کہا گیا ہے کہ چین میں رہنے والے اپنے عقائد آزادی سے رکھ سکیں گے اور ان پر عمل بھی کر سکیں گے۔گویا جسمانی، ذہنی، اخلاقی ، اور روحانی چاروں بنیادی صفات میں سے پہلی دو صفات کو اشتراکیت نے پہچانا اور ان پر اتنا زور دیا کہ مغرب کہنے لگا کہ بہت سے میدانوں میں روس ان سے آگے نکل گیا ہے۔سوشلزم ایک درجہ اور آگے بڑھی اس نے کہا کہ اخلاق کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے گویا سوشلزم کا انقلاب انسانی ذہن کو ایک درجہ اور آگے لے آیا۔غرض یہ تینوں انقلاب ایک طرح سے اسلامی انقلاب کے مد و معاون ہیں۔اسلامی جنگ کے ہتھیار حضور نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا جیسا کہ میں نے بتایا ہے لوگوں کو عظیم انقلاب یعنی اسلامی انقلاب کے قریب تر لانے کے لئے اللہ تعالی نے تین انقلاب بپا کئے۔یہ تینوں انقلاب انسانی ذہن کو اس حد تک لے آئے ہیں جہاں سے روحانی بادشاہت نے دنیا کو اپنے حلقہ میں لے لینا تھا۔اس لئے تمہارے سامنے جو اصل چیز ہے وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی فوج کا ایسا سپاہی بنیں جو اسلام کی جارحانہ جنگ لڑ سکے اور اس کے لئے جو ہتھیار تمہیں دئے گئے وہ مادی نہیں بلکہ روحانی ہیں۔اور وہ ہتھیار قرآنی ہدایت اور قرآنی انوار ہیں۔قرآن کریم پر غور و فکر کر کے اور اس کی ہدایات سے کام لیتے ہوئے آگے بڑھنا تمہارا کام ہے۔تم فکر سے کام لو اور فکری اتحاد پیدا کرو اور صحیح نتائج ، دعاؤں اور کوشش سے حاصل کرو۔پھر زندگی کی تجربہ گاہ میں عملاً تجربہ حاصل کرو۔تا علی وجہ البصیرت اسلامی مساوات کے پیغام کو دنیا تک پہنچا سکو تم آرام سے سو نہیں سکتے کیونکہ اس کام کے لئے مہینوں کی