مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 366 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 366

366 فرموده ۱۹۷۲ء دو مشعل راه جلد دوم نہیں سالوں کی ضرورت ہے۔تقویٰ کو ڈھال بناؤ کیونکہ اس روحانی فوج کو جس کا آپ نے سپاہی بننا ہے۔دشمن سے حفاظت کے لئے تقویٰ کی ڈھال دی گئی ہے اگر تم تکبر اور خود نمائی سے کام لو گے تو یہ ڈھال تمہارے کام نہیں آئے گی۔پس تم تقویٰ کی ڈھال کو پاس رکھو اسلامی تعلیم سے ہتھیار بند ہو جاؤ۔اور ساری دنیا پر حملہ کرنے کی طاقت پیدا کرو۔اگر تم نے محمد رسول اللہ ﷺ کی فوج کا سپاہی بننا ہے تو آج یہ عہد کر کے یہاں سے اٹھو کہ قرآن کریم کے حکم اور تنبیہہ کے مطابق لو ارادوا الخروج لا عدو اله عبدة ( حواله التوبہ آیت نمبر (۴۶) جنگ کرنی ہے تو اس کیلئے تیاری بھی کرنی پڑتی ہے ) تم عمل کرو گے۔کیونکہ جس شخص نے سپاہی بننا ہوتا ہے، اس کے لئے سپاہی کی صفات کو پیدا کرنا ضروری ہے۔پھر یہ عہد محض زبانی نہ ہو بلکہ تمہیں عمل کر کے دکھانا پڑے گا اس رستہ میں تکالیف بھی آئیں گی۔مصائب کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن ان سے گبھرانے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ بغیر امتحان لئے اور ابتلاؤں میں ڈالے اپنی رضا کی جنتوں کا وارث نہیں بنایا کرتا۔پھر جتنا بڑا کام ہوگا اتنا ہی بڑا امتحان بھی ہوگا۔اس روحانی جنگ میں حصہ لینے کے لئے تمہیں ظاہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور نہ یہ ہتھیار تمہارے پاس موجود ہیں۔تمہاری تیاری یہ ہے کہ قرآن کریم کے ہتھیار سے لیس ہو جاؤ۔اور بداخلاقی سے بچنے کے لئے تقوی کواپنی ڈھال بنا لو۔پھر خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت پیدا کرو۔کیونکہ تم نے اسلام کا جھنڈا گھر گھر ، قریہ قریہ، شہر شہر، ملک ملک میں گاڑنا ہے۔تم خدا تعالیٰ سے ایسی محبت اور تعلق پیدا کرو کہ وہ خود بلا کر تمہیں اسلام کا جھنڈا دے دے تا ہماری زندگی کا مقصد پورا ہو۔تا ہماری یہ خواہش پوری ہو جائے کہ ہماری زندگی میں اسلام کو غلبہ نصیب ہواور تا دوسری قوموں کو یہ پتہ لگ جائے کہ وہ غلطی پر ہیں اور وہ تمہارے پاس آئیں اور تمہارے نمونہ کو دیکھ کر صداقت قبول کریں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔میری دعا ہے اور ہمیشہ رہے گی اور تمہاری بھی دعا ہے اور ہمیشہ ہی رہے گی کہ خدا کرے ایسا ہی ہو۔اس کے بعد حضور نے خدام الاحمدیہ کا عہدد ہروایا اور بہی اور پر سوز دعا کروائی جس کے ساتھ خدام الاحمدیہ کا تیسواں سالانہ اجتماع بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء)