مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 283
283 کو پیش آتے ہیں۔فرموده ۱۹۷۱ء دو د و مشعل راه جلد دوم پس تم عزم کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کی حفاظت کی نیت کے ساتھ دُنیا کے پاس ملک ملک، قریہ قریہ اور شہر شہر جاؤ اور ان سے کہو کہ تم خدا تعالیٰ سے دور ہو گئے ہو اور ہلاکت اور تباہی کے سامان اپنے لئے پیدا کر رہے ہوا اپنے رب کی طرف واپس آو اور اس کے پیار کو حاصل کرو اور اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق اس کی برکتوں اور رحمتوں سے حصہ لو۔تیسری صفت صفات الہیہ کا اظہار فرمایاوربک فکبر دراصل انذار کی ایک بنیادی دلیل ہے کہ کسی کا انذار کرنا ہے۔یہ دلیل اس آیت میں بتائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات اُن کے سامنے بیان کرو۔خدا تعالیٰ کو بھول کر انسان تباہی کے گڑھے میں جا پڑتا ہے پس خدا کے نام کی عظمت کو قائم کرو اس کی کبریائی کو قائم کرو اور یہ اس کی صفات سے پیدا ہوتی ہے اور جہاں تک اس عاجز کا تعلق ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس دُنیا میں پیدا کیا اُس کے لئے وہ ساری صفات الہیہ جو اس کے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور عظمت کو قائم کر سکتی ہیں وہ قران کریم نے بیان کر دی ہیں۔تو شکل کی حقیقت مثلاً قران کریم نے یہ کہا ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی اور پر تو گل نہ کر ویعنی یہ اللہ تعالی کی ایک صفت ہے کہ اس کے اوپر انسان بھروسہ کرتا ہے اور صفت اللہ تعالیٰ کی بنیادی صفات میں سے ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسی ہستی ہے جس پر تو کل کیا جاتا ہے۔اب کسی ایسی ہستی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جو قادر نہ ہومثلا کوئی ماں سوائے پاگل کے کسی چور پر یہ بھروسہ نہیں کر سکتی کہ وہ اس کے دودھ پیتے بچے کی حفاظت کرے گا البتہ پاگل عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو اس قسم کا بھروسہ کر لیتی ہیں یا کوئی باپ اپنے چار پانچ سالہ چھوٹے سے بچے پر یہ امید رکھتے ہوئے ) کہ وہ گھر کی حفاظت کرے گا)۔اپنے گھر کے دروازے کھلے چھوڑ کر جانگلیوں کے علاقہ میں، چوروں کے علاقہ میں باہر نہیں جاسکتا۔اس خیال سے کہ اس کا دوسالہ یا چار سالہ لڑکا گھر میں ہے اور وہ اپنے گھر کی حفاظت کرے گا یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ وہ بچہ کمزور ہے۔پس تو کل اس ہستی پر کیا جاسکتا ہے، بھروسہ اس ہستی پر کیا جاسکتا ہے جو قادر مطلق ہو جس کے لئے کوئی چیز ان ہونی نہ ہو۔صفات البیہ کی معرفت غرض ربک فکبر میں فرمایا کہ دنیا کے سامنے خدا تعالیٰ کی صفات بیان کرو۔کیونکہ بھٹک گئی ہے دُنیا بھول گئی ہے دُنیا اپنے پیدا کرنے والے کو اس لئے ساری دُنیا میں پھیل جاؤ اور خدا کی صفات کی معرفت ان میں پیدا کرنے