مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 277
277 فرموده ۱۹۷۱ء د مشعل راه جلد دوم دد ۱۸ اکتو برا ۱۹۷ء سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کا مجلس خدام الاحمدیہ مرکز بیر بوہ کے انتیسویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر افتتاحی خطاب سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: يايها المدثر قم فانذره و ربک فکبر وثيا بک فطهر والرجز فاهجر ولا تمنن تستكثر ولربک فاصبر (المدثر ۲ تا (۸) اس کے بعد فرمایا: بحالی صحت کی رفتار اور ایک بشارت دوست اور عزیز بھائی جانتے ہیں کہ ایک لمبا عرصہ میرا کسی نہ کسی بیماری کی حالت میں گزرا ہے ریڑھ کی دو ہڈیوں پر ضرب آنے کی وجہ سے بارہ ہفتے بستر پر لیٹ کر گزرے اور پھر شاید لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے کچھ عوارض یعنی چکروں کا آنا اور جگر کا صحیح کام نہ کرنا اور گھٹنوں میں سختی پیدا ہو جانا ان عوارض کی وجہ سے آپ سے دور ہو جانے کی ذہنی تکلیف بھی اٹھانی پڑی اس کا جذبات پر بڑا اثر تھا۔اب اللہ تعالیٰ نے یہ تو فضل کیا ہے کہ یہ سب عوارض اسی کے فضل اور رحم سے دور ہو گئے ، البتہ گھٹنوں کی سختی ۹۵ فیصد دور ہو گئی ہے۔کچھ ابھی باقی ہے۔میں ابھی التحیات یعنی قعدہ میں پوری طرح بیٹھ نہیں سکتا۔پہلے قریباً دو فٹ کا فاصلہ تھا۔اب جسم ایڑی کے ساتھ لگ جاتا ہے لیکن شدید درد کے ساتھ اس لئے میں قعدہ میں بھی بیٹھ نہیں سکتا دوست دعا کریں میں بھی دعا کر رہا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ جلد انشاء اللہ یہ گھٹنے بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں ایک ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ معلوم ہوتا ہے آپ کا دایاں گھٹنا مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے اور اب ٹھیک نہیں ہوگا۔مجھے یہ سن کر بڑا غصہ آیا کہ یہ مجھے کیسی بات بتا رہا ہے کہ کوئی ایسی بیماری بھی ہے جس سے اللہ تعالیٰ شفاء نہیں دے سکتا یہ بات تو درست نہیں ہے پھر ایک اور ڈاکٹر کو دکھایا انہوں نے کہا مجھے تو کوئی ایسی بات نظر نہیں آ رہی۔لیکن وہ تو ڈاکٹروں کی رائے ہے جس میں اختلاف ہو سکتا ہے اس سے تو تسلی نہیں ہوتی۔چنانچہ اسلام آباد سے یہاں آنے سے دو روز قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سونے والے کمرے میں ہوں اور منصورہ بیگم سے باتیں کر رہا ہوں اور باتیں کرتے کرتے التحیات کی پوزیشن میں بیٹھ گیا ہوں اور بیٹھنے کے بعد میں کہتا ہوں کہ یہ دیکھو میرے گھٹنے بالکل ٹھیک ہو گئے مجھے کوئی دردنہیں رہی۔اس واسطے گھٹنے انشاء اللہ اپنے وقت پر ٹھیک ہوں گے۔ابھی تو میرے اور آپ کے درمیان پر کچھ تھوڑا سا بعد باقی ہے اب باہر آنے لگ گیا ہوں ورنہ پہلے تو