مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 276
دد مشعل راه فرموده ۱۹۷۱ء 276 نعل راه جلد دوم کے بل پر آگے بڑھیں اور مزید جلووں کو حاصل کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا وہ جلوہ میسر آجائے جسے ہم خاتمہ بالخیر کہتے ہیں۔جس کے بعد خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے اس کے غضب کے جلووں میں تبدیل نہیں ہوا کرتے۔یہ جلوے بعض دفعہ اس زندگی میں تبدیل ہو جاتے ہیں مثلاً آج ایک شخص بڑے جوش سے تبلیغ کر رہا ہے کل وہ مرتد ہو جاتا ہے۔یہ نفاق اور ارتداد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ سے نہیں بلکہ پہلی نبوت سے لے کر آج تک کے الہی سلسلوں کے ساتھ ہے۔اس کے اندر بھی ہمیں ایک عجیب شان نظر آتی ہے۔بعض بچے گھبرا کر مجھے بھی لکھ دیتے ہیں کہ فلاں شخص نے منافقانہ باتیں کیں حالانکہ یہ منافقانہ باتیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ہوتی چلی آرہی ہیں۔ایسے شخص یا ایسے نو جوان پر ہمیں رحم آتا ہے غصہ نہیں آتا کیونکہ جو چیز دیکھنے کی تھی وہ اس نے دیکھی نہیں۔دیکھنے کی چیز تو میرے نزدیک ایک ہی ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کا پیار باقی سب چیزیں دیکھنے کی نہیں ہیں یعنی اس قابل نہیں ہیں کہ انسان اپنا وقت ضائع کر کے ان کی طرف نگاہ اٹھائے۔پس پیارمل رہا ہے اور دیکھنے کی چیز موجود ہے لیکن ایک شخص اس کو دیکھتا نہیں اور جو چیز دیکھنے کی نہیں اس کو دیکھتا ہے۔یہ تو نتیجہ ہے غلط ذہنیت اور غلط تربیت کا۔آپ کے لئے راستہ ایک ہی ہے اور وہ بڑا سیدھا ہے۔یعنی صراط مستقیم جو آپ کو آپ کے خدا کے اس پیار تک لے جانے والا ہے جس کے بعد کوئی تکلیف کوئی گھبراہٹ اور کوئی پریشانی باقی نہیں رہتی اور خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا بھی اور ہمارا بھی خاتمہ بالخیر کرے اور آپ کو بھی اور ہمیں بھی یہ توفیق دے کہ اس کی راہ میں وہ کام کریں اور کرتے چلے جائیں جس کے نتیجہ میں وہ ہمیں اپنا وہ پیار دے کہ جس کے بعد نہ صرف کوئی اور پیار بلکہ دنیا کی کسی اور چیز کی کوئی حقیقت باقی نہ رہے۔اللہم آمین۔اب دعا کر لیتے ہیں۔اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ حضور نے اجتماعی دعا کروائی۔