مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 229
229 فرموده ۱۹۷۰ء د مشعل راه جلد دوم دد اور باخبر ہوں جسے تو پسند کرتا اور جس سے تو خوش ہوتا ہے اور تا کہ ہم ان راستوں پر چلیں جو ان مقاصد کو پورا کرنے والے ہیں جن کی خاطر تو نے ہمیں پیدا کیا ہے۔اے ہمارے آقا اور اے ہمارے مالک ! ایسا کر کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں اور ایک دوسرے کی خدمت بجالائیں اور سب سے بڑھ کر ہم پر یہ فضل فرما کہ ہم تجھ سے محبت کرنے والے ہوں اور ہمیں اپنا حقیقی عبد بنے کی توفیق عطا کر اور ایسا کر کہ ہم ہمیشہ ہی تیرے احسانوں کو یاد کر کے تیرے شکر گزار بندے بنے رہیں۔اور ہم علم اور نئی دریافتوں کی تلاش کے اہل ثابت ہوں جس کی تڑپ اور لگن اپنے فضل اور اپنی حکمت بالغہ کے ما تحت تو نے ہمارے اندر پیدا کی ہے۔اور جو علم ہمیں حاصل ہوا اور جونئی دریافتیں ہم کریں وہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اور تیرے مقاصد تیری منشاء اور تیرے ارادہ کے آگے سر تسلیم خم کرنے میں ہمارے لئے مدد معاون ثابت ہوں۔آمین۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔( ترجمه از مسعود احمد دہلوی۔الفضل ۹ر جون ۱۹۷۰ء)