مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 118 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 118

دومشعل دوم فرموده ۱۹۶۸ء 118 سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ مرکز یہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۸ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ پڑھیں۔وَاصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي رب هب لي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةٌ طَيِّبَةً۔اس کے بعد فرمایا:- عزیز بچو! امام وقت اور بچوں کا روحانی تعلق صلى الله السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ (الاحقاف: ۱۶) (آل عمران (۳۹) آپ بچے مجلس خدام الاحمدیہ کی تقاریر میں بھی شامل ہوتے ہیں۔لیکن چونکہ اس وقت میرے مخاطب نسبتا بڑی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ بعض باتیں وہاں ایسی کی جائیں جو آپ کی عمر اور سمجھ سے بالا ہوں۔دوسرے آپ کو یہ شوق ہوتا ہے کہ امام جماعت آپ میں آکر براہ راست آپ سے بھی خطاب کریں۔اور امام کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے بچوں کیلئے انتہائی شفقت اور پدرانہ روحانی محبت کو قائم کیا ہوتا ہے۔ان وجوہات کی بناء پر یہاں آ کر بھی بعض باتیں آپ کے سامنے کہی جاتی ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ وہ باتیں آسان زبان میں کہی جائیں تا کہ آپ انہیں سمجھ سکیں۔اس پدرانہ روحانی تعلق کی وجہ سے آپ کے متعلق خصوصاً اس لئے بہت فکر رہتی ہے کہ آپ صرف اپنے والدین کے یا امام جماعت کے بچے نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ صلى الله نبی اکرم ﷺ کے بچے ہیں اور ہمیں یہ فکر رہتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بچوں کی تربیت ایسے رنگ میں کی جائے کہ وہ آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔اللہ تعالیٰ نے از خود ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ اے ہمارے رب ایسے سامان پیدا کر دے۔ہمیں اس بات کی توفیق دے اور ہمارے بچوں کو سمجھ اور طاقت دے کہ ان کے اندر نیکی کی صلى الله بنیاد قائم ہو جائے اور اس رنگ میں نیکی کی بنیاد قائم ہو کہ وہ ذریت طیبہ بن جائیں اور نبی اکرم ہی ہے اپنے ان بچوں پر فخر کریں۔نیکی کی بنیاد بچپن ہی میں پڑ سکتی ہے۔کیونکہ ساری عادتیں بچپن ہی میں پڑتی اور پختہ ہوتی ہیں۔مثلاً ذریت طیبہ بنے کیلئے اور نیکی کی بنیاد کو قائم کرنے کیلئے جسم کی اور کپڑوں کی صفائی ہے۔ہم نے دیکھا ہے کہ بعض والدین بہت چھوٹی عمر میں جب بچے کو ہوش ہی نہیں ہوتی اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ ان کا ناک صاف کر دیا جائے۔نزلہ ہمارے ملک میں عام ہے۔ناک جب بہتا ہے تو ماں باپ، بہن بھائی یا گھر کے دوسرے بڑے افراد جو پاس