مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 423 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 423

423 فرموده ۱۹۷۵ ء د و مشعل راه جلد دوم دد پیغام (فرموده ۲ مئی ۱۹۷۵ء) مجلس خدام الاحمدیہ کی بائیسویں سالانہ تربیتی کلاس ۱۸ اپریل ۱۹۷۵ء سے شروع ہو کر مئی ۱۹۷۵ء کو بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگئی۔اختتامی اجلاس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی علالت طبع کے باعث تشریف نہ لا سکے۔کلاس کے اختتام پر حضور انور کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو درج ذیل ہے۔”اپنے رب کریم سے کبھی بے وفائی نہیں کرنی۔غلبہ اسلام کے لئے جس جہاد میں ہم مشغول ہیں۔جہاد کے اس میدان سے پیٹھ پھیر کر بھاگ جانے سے زیادہ لعنت کا کوئی گناہ نہیں“۔(بحوالہ ماہنامہ خالد جون ۱۹۷۵ء)