مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 422
دومشعل فرموده ۱۹۷۴ء دوم 422 پیغام خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدام الاحمدیہ کے نام نونهالان جماعت! السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص میں برکت دے۔غلبہ اسلام کی اس مہم میں آپ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہر کے غلبہ کرحصہ قربانی پیش کرنے کی توفیق دے اور اسے قبول فرمائے۔آمین ہمارا خدا بے حد پیار کرنے والا خدا ہے ہم نے ہمیشہ اس کے پیار کے حسین جلوے دیکھے اور اس کے احسانات کو بارش کے قطروں کی طرح نازل ہوتا دیکھا۔ہر آڑے وقت میں وہ ہماری مدد کے لئے آیا۔اُس نے کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔پس آپ بھی اس کے باوفا بندے بنیں کبھی اُس سے بے وفائی نہ کریں۔اسی پر توکل رکھیں اور کبھی اس کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین ۷ نومبر ۱۹۷۴ء مرزا ناصر احمد خلیفة المسیح الثالث (بحوالہ ماہنامہ خالد نومبر ۱۹۷۴ء)