مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 238
د را مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۷ء 238 ۲۶ ستمبر ۱۹۷۰ ء ایبٹ آباد کے اجتماع کے شرکاء کو نصائح مورخہ ۲۶ رتبوک ظہر کی نماز کے بعد حضور محترم چوہدری ناصر احمد صاحب ( برادر خورد ومحترم مولانا عطاء اللہ قائد علاقائی مجلس خدام الاحمدیہ سے ضلع ہزارہ کی مجالس کے دوروزہ تربیتی اجتماع کے بارے میں گفتگو فرماتے رہے۔یہ اجتماع آج پچھلے پہرا یبٹ آباد میں شروع ہونے والا تھا۔اس روز مغرب کی نماز کے بعد بھی حضور ا حباب میں تشریف فرما ہوئے۔تربیتی اجتماع میں شامل ہونے والی نو مجالس کے قریباً ۵۰ اطفال اور خدام اپنے قائد علاقائی کی سرکردگی میں حضور کے ارشادات سے بہرور ہونے کے لئے حاضر تھے۔حضور نے پہلے اس حلقہ کی مجالس اور ان کے متعلقہ کو ائف دریافت فرمائے نیز اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ گزشتہ سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جو ہدایات دی گئی تھیں مثلاً سورۃ بقرۃ کی ابتدائی سترہ آیات یاد کرنی تھیں اس پر کہاں تک عمل ہوا ہے۔ازاں بعد حضور نے نہایت مؤثر اور دلنشیں پیرا یہ میں نونہالان جماعت کو اپنے روح پرور ارشادات اور بیش قیمت نصائح سے نوازا۔حضور اقدس نے اس موقعہ پر فرمایا جسمانی قوتوں اور طاقتوں کو برقرار رکھنے کے لئے انسان کھانا کھاتا ہے اور پھر کئی گھنٹے نیند اور آرام لیتا ہے تا کہ نظام ہضم درست اور صحت برقرار رہے۔مذہبی لحاظ سے اخلاقی اور روحانی قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما اور انہیں برقرار رکھنے میں بھی یہی اصول کارفرما ہے۔اگر انسان دینی اور اخلاقی لحاظ سے جو کچھ سکھے اور پڑھے مگر اسے یاد نہ رکھے اور اس پر عمل پیرا نہ ہوتو یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کھانا کھایا اور ہضم نہ کیا۔اس لئے احمدی بچوں اور جوانوں کو میری یہ فصیحت ہے کہ جس طرح بعض جانور جگالی کرتے اور اپنی خوراک کو جزو بدن بناتے ہیں۔اسی طرح انہیں بھی چاہئے کہ دینی اور روحانی علوم سیکھیں۔انہیں پوری طرح ذہن نشین کریں اور پھر سوچنے اور غور کرنے کی عادت ڈالیں تا کہ مذہبی علوم ان کے اخلاق اور روح کا حصہ بن جائیں۔نشانات اور دعاؤں کے آسمانی ہتھیار حضور نے فرمایا ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا کام اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپر دفرمایا ہے۔یہ بہت بڑا کام ہے جسے ہم نے نسلاً بعد نسل انجام دینا ہے اس میں ہم اسی صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں کہ اسلام کے مخالفین جن ہتھیاروں کے ساتھ اسلام پر حملہ آور ہیں ہمارے پاس ان سے کہیں زیادہ اچھے اور مضبوط ہتھیار ہوں۔مثلاً معاندین اسلام ہمارے خلاف دلائل دیتے ہیں۔گو ان کے دلائل فرسودہ ہوتے ہیں اور ان میں جھوٹ اور دجل سے کام لیا جاتا ہے۔پھر بھی ان دلائل کا مقابلہ کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو