مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 173 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 173

173 فرموده ۱۹۶۹ء د و مشعل راه جلد دوم ہی آگے بڑھ رہے ہو اور ساری دنیا میں اسلام کو غالب کر رہے ہو پس بو جھ تو دراصل اللہ تعالیٰ ہی نے اٹھانا ہے۔ہمارے کمزور کندھے اٹھا نہیں سکتے۔لیکن ہمیں حکم یہی ہے کہ تمہاری جس حد تک طاقت ہے وہ ساری طاقت میری راہ میں خرچ کر ڈالو۔جس حد تک تمہارے لئے ممکن ہے تدبیر کو انتہائی کمال تک پہنچا دو۔جس حد تک میں نے تمہیں طاقتیں دی ہیں دعا کو انتہا ء تک پہنچا دو۔پھر جس وقت میں تم کو اس مقام پر دیکھوں گا۔تمہاری طاقت کے لحاظ سے جتنا بوجھ تم برداشت کر سکتے ہو عملاً اتنا ہی بوجھ تم پر پڑے گا باقی کا بوجھ میں خود اٹھا لونگا لیکن انتہاء تک پہنچانا ضروری ہے تدبیر کو بھی کوشش کو بھی اور دعا کو بھی اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ عظیم بشارتیں ہماری زندگیوں میں پوری ہوں اور ہم ان سے متمتع ہوں تو ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم مجموعی طور پر ایک جسم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو نہا ہیں۔ہمارے اندر کہیں بھی کوئی کمزوری نہ رہے۔میرے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ کے دامن کے سوا کچھ نہیں۔( اور ہم سب ایک جسم ہیں جیسا کہ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے ) آپ میرے ساتھ جسم کے اجزاء اور جوارح کی حیثیت میں اس وقت تک چل سکتے ہیں جب کہ آپ کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ کے دامن کے سوا کچھ نہ ہو۔پس کوشش کرو اور دعائیں کرو کہ تمہارے ہاتھ ہر غیر سے تہی اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو مضبوطی سے پکڑنے والے بن جائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔