مسیح کشمیر میں — Page 37
37 دے تغیر زبور میں پادری بے علی بخش نے اس جگہ لکھا ہے کہ خدا کی مخاصی اسے بلند قلعہ میں پہنچا دیتی ہے۔(صفحہ 295 آیت 29) اور زبور 41 جسے عیسائیوں نے متعلق با مسیح لکھا ہے ، ایک پناہ گزیں شخص کی ہری چراگاہوں اور چشموں والی زمین میں پناہ لینے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ، اس کے سفر کو خدا نے مبارک کیا اور اسے ہری ہری چراگاہوں اور چشموں اور اناج سے ڈھکی ہوئی وادی میں بٹھلایا۔خدا وندا سے محفوظ اور جیتا ر کھے گا اور وہ زمین پر مبارک ہوگا۔خداوند اسے بیماری کے بستر پر سنبھالا دے گا۔تو اس کی بیماری میں اسکے پورے بستر کو ٹھیک کرتا ہے (یا کرے گا ) (زبور 41) زبور کے ان الفاظ پر غور کریں تو ایک ایک لفظ قرآن کی آیت وَا وَيْنَا هُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِین کی تفسیر وتائید کر رہا ہے اور بیماری کے بستر پر سنبھالا دینے کا کیا مطلب ؟ اور کلام مقدس، مطبوعہ سینٹ پال روما 1958ء میں فرمودہ 117 (118) کو متعلق با مسیح لکھا گیا ہے۔جس کی آیت 17 میں ہے۔”میں مروں گا نہیں بلکہ جیتا رہوں گا اور خداوند کے کام بیان کروں گا۔18۔خداوند نے مجھے سخت تنبیہ کی ہے، لیکن موت کے حوالے نہیں کیا۔“ اور مندرجہ بالا مزمور ( زبور )41 میں جو یہ الفاظ ہیں کہ وہ زمین پر مبارک ہوگا۔اس کے صریح معنی یہ ہیں کہ وہ آسمان پر نہیں جائیگا بلکہ زمین پر بابرکت ہوگا۔یعنی وہ ملک بہ ملک سیاحت کریگا اور اس میں اتنی برکت دی جائیگی کہ اسرائیلی قبائل اسکے کلام سے برکت حاصل کریں گے۔جیسا اس سفر مشرق سے ظاہر ہو گیا اور اس زمانہ میں جبکہ نصرانیت کا ساری زمین پر غلبہ ہو گیا خدا نے مسیح آخر الزماں کے ذریعہ اسکی تعلیم اور گمشدہ زندگی کو دوبارہ زندہ کیا اور اسکی عزت و مقبولیت میں دائمی برکت حاصل ہوئی۔یہ وہ مضمون ہے جسے قرآن نے بہت بلغ الفاظ میں وَجيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ میں حضرت مریم کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ دنیا و آخرت میں عزت و وجاہت حاصل کرے گا۔زبور 121 آیت 1-2 میں ہے کہ میں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اٹھاتا ہوں جہاں سے میری مدد آئیگی اور میری مدد خداوند سے ہے۔زبور 16 آیت 6 میں ہے ، جریب میرے لیے دل پسند جگہوں میں پڑی۔تفسیر زبور میں ہے ، یعنی مجھے ناپ کر مقدس زمین میں سب سے عمدہ و چیدہ حصہ دیا گیا۔( تفسیر ز بورصفحه 75) زبور 23 میں بھی جے متعلق المسیح کہا گیا ہے راحت کے چشموں والی سرزمین کی طرف پناہ دینے پر شکر گزاری کرتے ہوئے فرمایا۔