مسیح کشمیر میں — Page 29
29 ایک دور دراز علاقہ میں چلا جائیگا۔جہاں وہ صاحب اولاد ہوگا، وہ اپنی نسل دیکھے گا ، اس کی عمر لمبی ہوگی اگر چہ شریروں میں اسکی قبر بنائی جائیگی مگر وہ اس قبر سے اٹھ کر ایسے ملک میں چلا جائیگا جہاں نیک لوگوں میں اسکی قبر ہوگی۔ہم اس پیشگوئی کے ان الفاظ کا ترجمہ یہاں نقل کرتے ہیں جو انگریزی بائیل 1611ء میں دئے گئے ہیں۔اس بائیبل کے باب 53 میں یسعیاہ نبی پیشگوئی کرتے ہوئے فرماتے ہیں: 5۔یقیناً اس نے ہمارے غم اٹھائے اور ہمارے غموں کو دور کیا لیکن ہم نے اسے خدا کا بیٹا ہوا، گوٹا ہوا اور ستایا ہوا سمجھا۔لیکن وہ ہماری زیادتیوں کی وجہ سے زخمی کیا گیا۔وہ ہماری بد کرداری کے نتیجہ میں گھائل ( زخمی ) کیا گیا۔ہمارے امن کی سزا اسے ملی اور اسکو کوڑے لگنے سے ہمارے زخم بھر گئے ،6۔ہم سب بھیڑوں کی طرح راستہ بھٹک گئے تھے اور ہم میں سے ہر ایک نے اپنی راہ لے لی تھی اور خدا نے ہم سب کی بدکرداری ( کا اثر ) اس پر ڈال دیا تھا ، 7۔وہ ستایا گیا اور دکھ دیا گیا، لیکن اس نے اپنا منہ نہ کھولا، وہ ایک برہ کی طرح ذبح کیلئے لیجایا گیا اور ایک بھیڑ کی طرح اون کاٹنے والوں کے سامنے بے زبان رہا اور اس نے اپنا منہ نہ کھولا ، 8۔وہ قید سے نکالا گیا اور سزا کے فتویٰ سے بھی۔کون اسکی نسل بتائے گا کیونکہ وہ زندوں کی زمین ( آباد علاقہ ) سے کاٹ دیا گیا، اسلئے کہ وہ میرے بندوں کی حکم عدولی کی وجہ سے مضروب ہوا، 9۔اس نے اپنی قبر شریروں کے درمیان بنائی اور موت کے وقت امیروں کے ساتھ (بنائی) کیونکہ اس نے کوئی سرکشی نہیں کی تھی اور نہ اسکے منہ میں کوئی فریب تھا۔10۔تاہم خدا کی مشیت ہوئی کہ اسے زخمی کرے، اس نے اسے غمگین کیا۔جب تم اسکی جان کو گناہ کی قربانی جانو گے وہ اپنی نسل دیکھے گا۔اسکی عمر دراز ہوگی اور خدا کی مرضی اسکے ہاتھ سے کامیاب ہوگی ،۱۱۔وہ اپنی جان کے مصائب دیکھے گا اور تسلی پائے گا اور اپنے عرفان سے نیک بندوں میں سے بہتوں کو راستباز ٹھہرائے گا کیونکہ وہ انکے تجاوز کو برداشت کرے گا ، اسلئے بزرگوں کے ساتھ اسے ضرور حصہ دوں گا اور طاقتوروں کے ساتھ وہ اپنی غنیمت بانٹ لے گا کیونکہ اس نے اپنی جان موت تک انڈیل دی اور اس کا شمار 66 حکم عدولی کرنے والوں میں ہوا۔اس نے بہتوں کے گناہ برداشت کیے اور خطا کاروں کی سفارش کی۔“ (یسعیاہ باب 53 از آیت 4 تا 12 اردو تر جمہ انگریزی بائیبل 1611ء) 1611ء کی بائیبل کا جو اقتباس ترجمہ کے ساتھ اوپر ہم نے درج کیا ہے اسے برٹش اینڈ فارن بائیل سوسائٹی لنڈن سے شائع کیا گیا تھا۔یہ ترجمہ بڑی احتیاط اور محبت سے بادشاہ کے حکم سے کیا گیا۔اس