مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 66 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 66

مصالح العرب۔جلد دوم 54 مجلۃ الا زہر میں جماعت احمد یہ غانا کی تعلیمی خدمات کا تذکرہ افریقن ممالک سے عربوں میں جماعت احمدیہ کا تعارف اور تبلیغ کا تذکرہ ہورہا ہے تو اس ضمن میں جامعہ احمدیہ غانا کی تعلیمی خدمات کا مجلہ الا زہر کی جانب سے اعتراف کا ذکر بھی کرتے چلیں جو اپنی اصل جگہ یعنی 1958 ء کے واقعات میں درج ہونے سے رہ گیا ہے۔جماعت احمد یہ غانا عرصہ دراز سے مسلمانانِ افریقہ میں تعلیم عام کرنے کی کوششیں کر رہی تھی۔اس عظیم الشان جدو جہد کے شاندار نتائج و آثار عرب ممالک کے سامنے بھی آنے شروع ہوئے۔چنانچہ شیخ الازہر مصر کی پریس برانچ کے ناظم الاستاذ عطیہ صقر نے ازہر یونیورسٹی کے ماہنامہ مجلہ الازہر (جولائی 1958 ء) میں الا سلام فی غانا“ کے موضوع پر ایک تحقیقی شائع کیا جس میں جماعت احمدیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا : مضمون " ولهم نشاط بارز في كافة النواحى ومدارسهم ناجحة بالرغم من أن تلاميذها۔لا يدينون جميعا بمذهبهم۔( جماعت احمدیہ) کی سرگرمیاں تمام امور میں انتہائی کامیاب ہیں اور ان کے مدارس کامیابی سے چل رہے ہیں۔باوجود اس کے کہ ان مدارس کے تمام طلبہ ان کی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 100 مصر کے صحافی السید محمود عودہ اور ڈاکٹر فوزی خلیل ربوہ میں 16 رنومبر 1959ء کو بعد دو پہر مصر کے ایک ممتاز صحافی السید محمود عودہ جو قاہرہ کے مشہور اخبار الجمہوریہ کے ایڈیٹوریل سٹاف کے رکن تھے ربوہ تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ ڈاکٹر فوزی حسن خلیل بھی تھے جو عرب جمہور یہ متحدہ کی طرف سے عربی زبان کی تعلیم و ترویج کے لئے پاکستان آئے ہوئے تھے اور ان دنوں پنجاب یونیورسٹی میں عربی کے پروفیسر تھے۔ہر دو معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا بعد نماز عصر حضرت چوہدری محمد ظفر الله خان صاحب کی کوٹھی بیت الظفر کے لان میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ