مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 65 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 65

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم پر لائے۔آپ نے فرمایا کہ: 53 آپ نے فرمایا تھا کہ شر کی تمام قوتیں جمیع اطراف سے اسلام کے خلاف متحد ہوگئی ہیں۔اور باوجود آپس کے سیاسی اختلافات کے وحدت اسلام کو ہمیشہ کے لئے مٹانے کے لئے یک جان ہوگئی ہیں۔مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ دشمن کے اس حملے کے خطرے کو محسوس کریں اور فردا فردا اور جماعتوں کی صورت میں اسلام کی سرحدوں کے دفاع کیلئے کھڑے ہو جائیں“۔اسی طرح آپ کو جب کبھی بھی موقع ملا آپ نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ ترجیحات میں نمبر 1 پر رکھا۔اور ہمیشہ اس خطرہ کا اظہار کیا کہ تمام عرب اسلامی ممالک کو عالمی صہیونی تنظیم کی طرف سے ناجائز قبضہ کا خطرہ ہے جس میں اسلام کے مقدس شعائر بھی شامل ہیں۔آپ نے جماعت احمدیہ کے ایک جلسہ سالانہ میں تقریر کرتے ہوئے جو فرمایا وہ آخر میں پیش ہے آپ نے فرمایا: ”یہودیوں کی طرف سے فلسطین پر قبضہ ایک دردناک واقعہ ہے۔لیکن آج کے حالات ضرور یکسر بدل جائیں گے اور فلسطین پر وہ زمانہ آنے والا ہے جب اس کا ہر پتھر مومنوں کو پکار پکار کر کہے گا کہ آؤ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اسے قتل کر دو“۔اور وہ دن بہت قریب ہیں جب امت اسلامیہ ارض فلسطین کی وارث بنے گی۔ہم آنجناب سے درخواست کرتے ہیں کہ (جماعت احمد یہ دمشق پر پابندی لگانے کے) اس معاملہ کو پر حکمت طریقہ سے ہینڈل کریں اور ایسا فیصلہ فرما ئیں جس کا تقاضا تمام عرب فرقوں اور جماعتوں کو دینی آزادی کا حق دینے والا حکومت کا دستور کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو عربوں اور اسلام کے لئے بیش قیمت وجود کے طور پر قائم رکھے۔والسلام آپکا مخلص سید داؤ د احمد مختلف عرب لیڈرز کے ساتھ ملاقاتیں اور مراسلہ کے ساتھ اس عرصہ کے دو ایسے امور بھی یہاں درج کئے جاتے ہیں جن کا تعلق عرب صحافت ہے۔