مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 64 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 64

52 52 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم جماعت احمدیہ کو آئین کے مطابق دیئے ہوئے دینی اور فکری آزادی کے حق سے محروم کرنے کی کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔کیونکہ مذہبی آزادی کے اس حق کو دستور جمہوریہ عربیہ متحدہ بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جیسا کہ اس کی حفاظت دنیا کے تمام ممالک کے دساتیر کا اہم حصہ ہے۔اس غیر آئینی اقدام سے عالمگیر جماعت احمدیہ کے افراد کو شدید دھچکا لگا ہے۔جماعت احمد یہ وہ جماعت جو تمام بنیادی ارکان اسلام پر پختہ ایمان رکھتی ہے۔اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کی کوششوں میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتی۔اس جماعت کے مضبوط مراکز دنیا کے تمام علاقوں میں موجود ہیں خصوصا امریکا ، مغربی اور مشرقی افریقہ۔اس جماعت نے اسلام اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے دفاع میں ایک ضخیم مجموعہ کتب بھی تالیف کیا ہے۔اسکے علاوہ قرآن کریم کی تفاسیر اور بڑی بڑی زبانوں جیسے انگریزی جرمن اور سواحیلی وغیرہ زبانوں میں تراجم قرآن کا بے نظیر کام سرانجام دیا تو ہے۔ایسی جماعت کو دائرہ اسلام سے خارج اور راہ راست سے منحرف جماعت قرار دینا نہایت سطحی خیالات کا نتیجہ اور بڑے ظلم کی بات ہے خصوصا ایسے وقت میں جب کہ دنیا کے موجودہ کی حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمانوں میں اتحاد و یگانگت قائم ہو۔شاید آنجناب کو معلوم ہی ہوگا کہ جماعت احمدیہ نے کبھی بھی بڑے بڑے عربی مسائل سے خود کو باہر نہیں سمجھا۔بلکہ اپنی ابتداء ہی سے مسلمانوں کو متحد کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اس سلسلہ میں ان کو پیش آنے والے ایسے خطرات سے آگاہ کرتی ہے جو ان کے ممالک کے مفادات کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔اور جہاں تک عرب دنیا کے سب سے خطر ناک مسئلے یعنی تو مسئلہ فلسطین کا تعلق ہے جو کہ ہر عربی مسلمان کے دل میں اولین درجہ کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ عالمی امن کے جسم پر ایک ایسا بزدلانہ وار ہے جس کی کاٹ کو چار سومین مسلمان اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں، اس اہم ترین مسئلہ کے بارہ میں جماعت کی خدمات کی ایک جھلک ملاحظہ ہو۔جب عالمی استعمار اور صہیونیت کے تعاون سے اس مذموم سازش کا تانا بانا بنا جارہا تھا اس وقت حضرت امام جماعت احمدیہ الحاج مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک پمفلٹ الكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ“ شائع کر کے انکی اس شیطانی سازش کو بے نقاب کیا اور حقائق کو منظر عام 2