مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 58
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 46 میں بصد ادب و احترام ملک نائیجیریا کے احمدیوں کی طرف سے اعلیٰ حضرت کو ہمارے ملک میں قدم رنجہ فرمانے پر دلی خوش آمدید عرض کرتا ہوں۔ہر چند آ پکی یہ زیارت مختصر حیثیت کی ہے۔ہم آپ کے نائیجیریا کے دار الحکومت لیگوس میں ورود کے بہت قدرمند ہیں۔جلالتہ الملک کے لئے ہمارے دلوں میں جو محبت جاگزیں ہے۔اس کی ایک علامت کے طور پر آپ کی خدمت میں لائف آف محمد کا تحفہ بھی پیش کر رہا ہوں۔جو ہماری جماعت کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ اسیح الثانی کی تصنیف ہے۔الخطاب الجلیل اور ہمارے بیرونی مشن ، بعد میں شامل کی گئیں تھیں) اس امر کا ذکر یہاں بے تعلق نہ ہوگا کہ جلالتہ الملک کے مرحوم دادا امیر عبداللہ ہماری جماعت حیفا کے حق میں ہمیشہ مروت کا سلوک فرماتے رہے ہیں جس کے لئے ہم ان کے احسان مند رہیں گے۔بالآخر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی برکات نازل فرماتا رہے آمین۔والسلام دو نسیم سیفی رئیس التبلیغ مغربی افریقہ برائے جماعت احمد یہ نا پنجیریا (الفضل 12 را پریل 1960 ء صفحہ 3) جمعیۃ الاتحاد بین المذاہب کے جنرل سیکرٹری کی لائبیریا مشن میں آمد جماعت احمدیہ کے ایک محترم مبلغ مولانامحمد صدیق صاحب امرتسری مبلغ انچارج لائبیریا مشن کی تحریر فرمودہ 1960ء کی بعض ماہوار رپورٹوں میں سے ایک میں وہ فرماتے ہیں:۔حال ہی میں مصر کی ایک مشہور سوسائٹی جمعیة الاتحاد بين المذاهب کے جزل سیکرٹری مسٹر بھجات قندیل اپنی سوسائٹی کی طرف سے افریقن ممالک کا دورہ کرتے ہوئے لائبیریا آئے۔ان سے جمہوریت عربیہ متحدہ کے سفارت خانہ کے ذریعہ میری ملاقات ہوئی اور خاکسار نے انہیں احمد یہ مشن میں آنے کی دعوت دی۔سفارت خانہ کے نائب سفیر مسٹر انور فرید ہمارے اور ہماری تبلیغی کارروائیوں کے بڑے مداح ہیں۔چنانچہ آپ نے ڈاکٹر بلی گراہم مسیحی مناد کے نام میری تبلیغی چٹھی کی بہت سی کا پیاں مجھ سے حاصل کر کے ”مزوویا“ کے مختلف