مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 57 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 57

45 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم منعقد ہونے والی مسلم فیسٹول کمیٹی (MUSLIM FESTIVAL COMMITTEE) میں دوسری مسلمان جمعیتوں کے زعماء کو شاہ سے وفد کی صورت میں ملاقات کی تحریک کی گئی۔اسی طرح ہی گورنمنٹ ہاؤس سے ٹیلیفون پر ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔لیکن اس می وقت شاہ کا پروگرام معین طور پر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔لیگوس کے مقامی حاکم (OBA) مسلمان تھے۔جن کو جناب مولانا نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ نے ٹیلیفون پر تحریک کی کہ وہ ملاقات کی کوشش کریں۔ان کی طرف سے کوشش کرنے پر صرف چار اصحاب کے لئے ملاقات کی اجازت حاصل ہو سکی چنانچہ مسلمانوں کی طرف سے لیگوس کے مقامی حاکم ، ان کے ایک وزیر، احمد یہ مشن کے رئیس التبلیغ اور لیگوس شہر کے چیف امام پر مشتمل وفد نے گورنمنٹ ہاؤس میں شاہ سے ملاقات کی۔جناب رئیس التبلیغ صاحب نے شاہ کو ہدیہ کے طور پر حسب ذیل کتب پیش کیں۔(1) اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی ترجمہ الخطاب الجلیل مصنفہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ۔(2) لائف آف محمد تصنیف حضرت مصلح موعود (3) ہمارے بیرونی مشن (انگریزی)، مصنفہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر ربوہ۔شاہ حسین نے یہ تحفہ بہت خوشی سے قبول کیا۔پریس کے نمائندوں نے اس موقعہ پر متعدد تصاویر لیں۔لیگوس کے ممتاز ڈیلی ٹائمنز اور پائلٹ نے شاہ حسین کے کتب کا تحفہ قبول کرنے کی تصویر شائع کی۔شاہ حسین نے اپنے قیام کے دوران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا جس میں جناب نسیم سیفی صاحب ایڈیٹر اخبار ٹروتھ کی حیثیت سے شامل ہوئے۔شاہ حسین کو مذکورہ کتب کے تحفہ کے ہمراہ احمد یہ مشن کی طرف سے جو مکتوب لکھا گیا تھا اس کا ترجمہ حسب ذیل ہے۔جلالۃ الملک شاہ حسین السلام عليكم - أهلا و سهلا و مرحباً۔