مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 56 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 56

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔۔جلد دوم 44 حقیقت میں قیمتی موتی اور جواہر ہیں۔امید ہے آپ ان کتب کا مطالعہ فرمائیں گے۔خدا آپ کا اور ہمارا ہادی اور حامی و ناصر ہو۔آمین۔آپکا خیر اندیش محمد کریم اللہ سیکرٹری جماعت احمد یہ مدراس الفضل 12 را پریل 1960ء صفحہ 4) شاہ حسین آف اردن کا جماعت احمدیہ نائیجیریا کی طرف سے شاندار استقبال اسلامی مملکت اردن کے جلالة الملک شاہ حسین نے اس سال ایران ترکی اور سپین کے دورہ سے واپسی پر 9رمئی 1960ء کولیگوس میں ایک روز قیام فرمایا۔شاہ کی آمد ا گر چہ غیر رسمی حیثیت کی تھی، پھر بھی یہ موقعہ اس اعتبار سے بہت اہم تھا کہ نائیجیریا جیسے اسلامی علاقہ میں پہلی دفعہ ایک عرب مسلمان بادشاہ وارد ہوا تھا۔شاہ کی آمد کا اعلان صرف ایک روز پہلے کیا گیا تھا۔اس کے باوجود احمدی احباب کو استقبالیہ کے لئے فوراً منظم کیا گیا۔ایک سبز جھنڈے پر عربی میں أهلا و سهلا و مرحبا اور انگریزی میں Welcome King Hussain “ لکھا ہوا تھا۔لیگوس کے احمدی احباب چودہ میل سفر کر کے لیگوس کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔جملہ احباب نے " احمد یہ مشن کے بیجز لگا رکھے تھے۔اس طرح استقبال کرنے والوں میں یہ ممتاز گروه اخباری نمائندوں غیر ملکی اور ملکی پریس فوٹو گرافرز کے لئے بالخصوص ایک خاص کشش کا موجب ؟ انہوں نے اس منظر کی متعدد تصاویر لیں۔جس وقت شاہ حسین کا طیارہ پہنچا احمدی احباب نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، جلالةُ المَلِك يَعِيشُ المَلِك حُسين يَعِيش كے نعرے بلند کئے۔نائیجیریا کے قائم مقام گورنر جنرل اور استقبال کرنے والے دوسرے افسر مشرقی انداز کے اس استقبال سے بہت متاثر ہوئے۔ہوائی اڈے پر جمع ہونے والے لبنانی شامی اور دوسرے مسلمانوں نے بھی اس استقبال کو بہت سراہا اور ان میں سے بعض نعرے بلند کرنے میں احمدیوں کے ساتھ شامل بھی ہوئے۔شاہ اردن کا لیگوس میں قیام صرف سولہ گھنٹے تھا۔احمد یہ مشن کی طرف سے ایک روز قبل