مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 45 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 45

مصالح العرب۔جلد دوم 35 شیخ عبدالقادر المغر بی کی وفات 1956ء کے سال میں عرب دنیا کے ایک مشہور عالم دین الشیخ عبد القادر بن مصطفیٰ المغر بی انتقال کر گئے۔آپ طرابلس الشام میں پیدا ہوئے مگر تحصیل علم کے بعد مستقل طور پر دمشق میں بود و باش اختیار کر لی۔الشيخ المغر بی نہایت بلند پایہ عالم " مجمع العلمی العربی “ کے نائب رئیس اور یونیورسٹی میں ادب عربی کے استاد تھے۔1924 ء میں جب حضرت مصلح موعود دمشق تشریف لے گئے تو الشیخ المغربی کے ساتھ تفصیلی ملاقات اور گفتگو کا بیان گزرچکا ہے۔باوجود اختلاف افکار و عقائد شیخ صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ سے عقیدت کا تعلق برقرار رکھا۔اس وجہ سے حضرت مصلح موعود بھی آپ کو ایک قابل قدر اچھا دوست سمجھتے تھے۔اسی لئے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور مولانا جلال الدین شمس صاحب کو دمشق روانہ کرتے وقت ہدایت فرمائی: مغربی میرا قابل قدر قدیم دوست ہے ان سے مجھے اپنے تعلقات کو استوار رکھنا ہوگا۔“ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب سے بھی آپ کے گہرے تعلقات تھے۔ایک دفعہ آپ نے حضرت شاہ صاحب کو سیر کے دوران فرمایا: ” آئیے ہم دونوں تصویر کھنچوائیں اور دوستی کا اقرار قرآن مجید پر ہاتھ رکھتے ہوئے کریں کہ ہم دونوں قرآن مجید کی خدمت کریں گے۔چنانچہ دونوں نے یہ عہد کیا۔اس عہد کو نبھاتے ہوئے موصوف نے اپنی آخری عمر میں قرآن کریم کے آخری پارہ کی تفسیر شائع کی۔