مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 570 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 570

مصالح العرب۔جلد دوم دنیا کے امن کی ضمانت 542 آج احمدی ہی اس دنیا کے امن کی ضمانت ہیں۔آج دنیا دنیا وی داؤ پیچ کو سب کچھ سمجھتی ہے لیکن احمدی جو زندہ خدا کے نشانوں کو دیکھتا ہے، خدا تعالیٰ کی ذات پر انحصار کرتا ہے، خدا تعالیٰ کی قدرت کے نظارے دیکھتا ہے، خدا تعالیٰ کا خوف دلوں میں قائم رکھنے کی کوشش کرتا ہے ہے، اس کے لئے خدا کے آگے جھکنا ہی سب کچھ ہے۔مذہبوں ایک بنگالی پروفیسر صاحب چند دن ہوئے مجھے ملنے آئے۔کہنے لگے کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ اگر جماعت احمد یہ اکثریت میں ہو گی، ہوتی ہے یا ہو جائے تو دوسرے فرقوں یا رہیوں پر زیادتی نہیں ہوگی اور لوگوں کے حقوق نہیں دبائے جائیں گے؟ تو میں نے اُن کو کہا کہ جوا کثریت دلوں کو جیت کر بنی ہو، جو جبر کے بجائے محبت کا پیغام لے کر چلنے والی ہو، وہ ظلم نہیں کرتی بلکہ محبتیں پھیلاتی ہے۔اس کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہوتا ہے۔اُس کے پیش نظر خدا تعالیٰ کی رضا ہوتی ہے۔وہ نیکیوں پر تعاون کرتی ہے اور تعاون لیتی ہے، اور پھر جو خلافت راشدہ کا نظام ہے یہ انصاف قائم کرنے کے لئے ہے، حقوق دلوانے کے لئے ہے، حقوق غصب کرنے کے لئے نہیں ہے۔اور جو حکومت خلافت کی بیعت میں ہوگی وہ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف تو توجہ دے گی ، حقوق غصب کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔بشری تقاضے کے تحت بعض غلط فیصلے ہو سکتے ہیں لیکن اگر تقویٰ ہو تو اُن کی بھی اصلاح ہو جاتی ہے۔“ مذکورہ بالا اقتباسات حضرت خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 فروری 2011 ء سے لئے گئے ہیں۔) عرب ممالک کے احمدیوں کے لئے خصوصی پیغام گو که حضور ا نو را یدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 25 فروری 2011ء کے خطبہ جمعہ میں اصولی طور پر حاکم و محکوم دونوں کے لئے تفصیلی را ہنمائی فرما دی تھی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ: اول: دونوں اطراف تقوی سے کام لیں۔دوم : إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إخوة کے مضمون پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔