مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 30
مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم ٹوک فیصلہ نہ کیا تو مجھے آپ کی بیعت کے متعلق دو ٹوک فیصلہ کرنا پڑے گا۔“ 20 (الفضل 25 جولائی 1956ء) حضور کے اس اعلان پر پہلا رد عمل یہ ہوا کہ جماعت کے ہر فرد میں نظام خلافت سے محبت والفت اور منافقین سے بیزاری کے شدید جذبات ابھر آئے۔اور پوری دنیائے احمدیت حضرت مصلح موعودؓ سے عقیدت و فدائیت اور وفاداری اور وابستگی کے روح پرور نعروں سے گونج اٹھی ، اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کی احمدی جماعتوں نے بھی منافقین سے مکمل طور پر براءت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیارے امام کے ساتھ بے مثال محبت و اخلاص کا ثبوت دیا، اور اپنے عہدِ بیعت کی شاندار رنگ میں تجدید کی۔ذیل میں بطور نمونہ مصر، شام اور عدن کی عرب احمدی جماعتوں کے اخلاص ناموں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ممبران جماعت احمدیہ مصر کا اخلاص نامہ بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلى عبده المسيح الموعود سیدنا ومولانا امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کچھ عرصہ ہوا ہمیں اس فتنہ کے بارہ خبر ملی جسے بعض جماعت کی طرف منسوب ہونے والے اشخاص نے اٹھایا ہے۔حالانکہ ان لوگوں نے اپنے ان بدار ادوں کی وجہ سے جن کا انہوں نے اظہار کیا ہے خود بخود ہی اپنے آپ کو جماعت سے الگ کر لیا ہے۔ہم ممبران جماعت احمد یہ مصر اس موقعہ پر جبکہ منافقین حضور کی ذات بابرکات پر انتہام لگارہے ہیں۔اور حضور کے بلند مقام کو گرانا چاہتے ہیں۔ہم اپنے اس عہد بیعت کو دوبارہ پختہ کرتے ہیں جسے ہم قبل ازیں اپنے اوپر فرض کر چکے ہیں۔اور ہم پورے شرح صدر کے ساتھ اس محبت اور اخلاص کا اعلان کرتے ہیں جو ہمیں حضور کی ذات سے حاصل ہے اور ہم اس مضبوط روحانی تعلق کی مزید برکات کو حاصل کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ان منافقین نے ماضی کے واقعات سے سبق حاصل نہیں کیا اگر وہ ایسا کرتے تو بغیر کسی