مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 551 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 551

مصالح العرب۔جلد دوم 523 مصر کے اسیران راه مولیٰ مذہب کے نام پر خون کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ خود تاریخ ادیان۔ازل سے ربنا اللہ کہنے والے صبر واستقامت کے ساتھ مخالفین کے ہرستم و تعذیب کو خدا کی راہ میں ہنس کر سہتے آئے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ حق پر ہیں اور غلبہ اور کامیابی انہی کا ہی مقدر ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار یہی لوگ کامیاب وسرفراز ہوتے آئے ہیں۔جماعت احمدیہ کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ اپنی ابتدا سے لے کر آج تک راہ مولیٰ میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کی توفیق پارہی ہے۔ان قربانیوں میں ہر قوم اور ہر علاقہ کے احمدی شامل ہیں۔لیکن چونکہ ہمارے مضمون کا تعلق عربوں سے ہے اس لئے ہماری بات کا محور دور حاضر میں امام الزمان کی بیعت کرنے کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے عرب احمدی ہیں۔کئی اسلامی ممالک کی طرح عرب ممالک میں بھی ان احمدیوں کو مختلف قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے۔اس کے محرکات کبھی سیاسی ہوتے ہیں تو کبھی دینی ، جن کی بنا پر احمدیوں کو عدالتوں میں بلا بلا کر پریشان کرنے اور کبھی کبھی حبس بے جا میں رکھنے کے اکا دکا واقعات تو ہوتے رہتے ہیں لیکن مارچ 2011ء کو مصر میں ایک منظم کارروائی کے ذریعہ متعدد افراد جماعت کو گرفتار کر لیا گیا اور ان بے گناہوں پر احمدیت قبول کرنے اور جماعت کے ساتھ تعلق رکھنے کے جرم میں مقدمہ چلایا گیا اور تقریباً تین ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔آئیے اس کیس کی تفاصیل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔