مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 547 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 547

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 519 عربوں کی طرف سے یہ نعرے بلند کئے۔اس کے ساتھ ہی جلسہ گاہ میں ہر طرف دیوانہ وار فدائیت کے ساتھ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہونے لگے اور خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہنے کا یہ ایک عجیب روح پرور منظر ایم ٹی اے نے دنیا کو دکھایا جو در اصل دنیا کے کناروں تک پھیلے ہوئے احمدیوں کے جذبات کی ترجمانی کر رہا تھا۔پیچیم کی ایک عرب ممبر پارلیمنٹ کے تاثرات بیلجیئم کی ایک ممبر پارلیمنٹ محترمہ سعاد رزوق صاحبه Mrs۔Souad) (Razzouk بھی اس جلسہ میں شامل تھیں۔انہوں نے اس جلسہ میں چھوٹی سی تقریر بھی کی جس میں کہا کہ جلسہ میں شرکت کر کے مادی مائدہ سے زیادہ روحانی مائدہ سے استفادہ کیا ہے۔ہم سب کو چاہئے کہ ہم دنیا کو اسلام کا صحیح چہرہ دکھا ئیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ سالانہ اس سلسلہ میں ایک بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔نیز انہوں نے کہا کہ میں بیلجیئم کی ممبر پارلیمنٹ ہوں اور اس لحاظ سے آپ بیلجیئم کی پارلیمنٹ میں مجھے اپنا نمائندہ ہی سمجھیں۔انکا ذکر کرتے ہوئے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: محترمه سعاد رَ زُوق صاحبہ، بیلجیئم کی مسلمان ممبر پارلیمنٹ ہیں۔بنیادی طور پر بہ مرا کو سے تعلق رکھتی ہیں۔لیکن عرصے سے یہاں آباد ہیں، ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔انہوں نے وہاں تقریر بھی کی تھی جلسے پر پیغام دیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ جلسے میں شامل ہونا میرے لئے یہ پہلا عظیم تجربہ تھا جو میں پہلے سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔پھر جب دعوت تھی اس میں گئی ہیں تو وہاں میری اہلیہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں تو انہوں نے ان کو تبلیغ کی تبلیغ اس طرح کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام حضرت عیسی کا مقام اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد ، بعثت، احمدی کیا سمجھتے ہیں، ان باتوں پہ آدھا گھنٹہ ان سے گفتگو ہوتی رہی۔اس کے بعد انہوں نے ہمارے جو مشنری ہیں ان کو ان کا حوالہ دے کر کہا کہ میں اُن کے پاس بیٹھی ہوئی تھی اور انہوں نے مجھے اس طرح سمجھایا ہے کہ میرا ذ ہن اب بالکل تبدیل ہو چکا ہے اور وہاں اس کے بعد کہتی ہیں کہ میں مزید جو معلومات ہیں امام مہدی کے بارے میں وہ حاصل کرنا چاہتی ہوں اور رات ڈھائی بجے تک وہ بیٹھی معلومات لیتی رہی ہیں۔اور انہوں نے میری اہلیہ کا حوالہ