مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 536
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 508 انجام دے سکتے ہیں۔بلکہ ایسے امور میں دخل اندازی باعث غضب الہی ہوا کرتی ہے۔اور ایسی تدبیروں کا نصیب نا کامی اور صرف ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ہوا کرتا۔کئی دہائیاں پہلے مصر میں خلافت کے قیام کے لئے اٹھنے والی تحریک کا بھی یہی مال ہوا۔پھر جب الشریف حسین کو الحجاز میں خلافت کا منصب دینے کی کوشش کی گئی کیونکہ ان کا نسب بنی ہاشم سے ملتا تھا تو اس کا انجام بھی یہ ہوا کہ الشریف حسین کو ہی ملک بدر کر دیا گیا۔پھر مصر کے شاہ فاروق کو خلیفتہ المسلمین بنانے کی کوششیں کی گئیں لیکن آخر کار یہ کوشش بھی دین کے ساتھ کسی مذاق سے کم ثابت نہ ہوئی۔پھر 1974 ء میں پاکستان میں ہونے والی اسلامی سربراہی کا نفرنس میں شاہ فیصل کو خلیفہ بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کی گئیں لیکن ان کوششوں کا انجام بھی کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔ایسی تدابیر کا یہ انجام ماضی میں بھی سامنے آیا اور مستقبل میں بھی آتا رہے گا اور کوئی ایسی کوشش اور کوئی ایسی تدبیر اور کوئی ایسا اقدام کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگا۔کیونکہ ان لوگوں نے خدا کے بھیجے ہوئے کا انکار کر دیا جو بالکل درست وقت پر آیا جبکہ یہ لوگ بزبان حال اس کے ظاہر ہونے کے متمنی تھے۔لیکن جب وہ موعود حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی شکل میں ظاہر ہو گیا تو انہوں نے نہ صرف اس کا انکار کیا بلکہ اس کی مخالفت پر بھی کمر بستہ ہو گئے۔اب وہ امام کا مگار آ کر رخصت بھی ہو چکا ہے اور اس کے بعد منہاج نبوت پر خلافت کا نظام قائم و دائم ہے اور اللہ تعالیٰ اس خلافت کی حقانیت اور برکات دن بدن نہایت زور آور حملوں سے اس طرح ظاہر فرما رہا ہے کہ ایک عالم اس کا گواہ بنتا چلا رہا ہے۔لیکن افسوس کہ یہ لوگ چڑھے ہوئے سورج سے منہ موڑ کر روشنی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔چشمہ حیات روحانی پھوٹ پھوٹ کر آبیاریاں کر رہا ہے اور یہ دو بوند پانی کی تلاش میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔مسیحا چل کے ان بیماروں کے پاس آیا ہے مگر یہ اس سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔کاش کہ تم یہ لوگ آتے تو دیکھتے کہ فتوحات کے کتنے ابواب اس زمانے کی خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے ساتھ کھلے ہیں اور کھلتے چلے جارہے ہیں۔اخوت اسلامیہ کا عالمگیر معاشرہ قائم ہو چکا ہے اور یکجان ہو کر ایک امام کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی تعداد کروڑوں سے تجاوز کرتی جارہی ہے اور خدا تعالیٰ کے افضال اور اسکی خاص نصرتیں موسلا دھار بارشوں کی طرح نازل ہوتی