مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 533 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 533

505 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم احادیث سے ثابت کیا گیا ہے کہ خلافت کا قیام لازمی امر ہے۔اس کے بعد لکھتے ہیں: خلافت علی منہاج النبوۃ صرف ایک تمنا ہی نہیں بلکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کیا کرتا۔۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی آخری زمانے میں خلافت کے قیام کی خوشخبری دی ہوئی ہے۔پھر کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ خلافت محض ایک تمنا ہے۔خدا کی قسم اللہ کی بات سچی ہے اور اس کا وعدہ سچا ہے اور خلافت کا قیام ہونے ہی والا ہے انشاء اللہ۔(http://www۔al-waie۔org/home/issue/197/htm/197w09۔htm) نبوت کے بغیر خلافت علی منہاج نبوت !! ہے کہ: خلافت نامی ایک ویب سائٹ پر ایک لمبا مضمون موجود ہے جس میں ایک جگہ لکھ خلیفہ کا بنانا تمام دنیا کے مسلمانوں پر دوسرے فرائض کی طرح ایک عظیم فرض ہے۔اور یہ ایسا فرض ہے جس سے غفلت بہت بڑا گناہ ہے جس پر اللہ تعالیٰ شدید ترین عذاب دے گا۔“ (http://khilafah۔net/main/index۔php/default/khilafah/) اس ویب سائٹ کے مین پیج پر بھی جلی حروف سے حدیث نبوی کے یہ الفاظ لکھے ہیں: تَكُونُ خِلَافَة عَلَى مِنْهَاج النُّبُوَّة - لیکن تعجب ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ منہاج نبوت پر قائم ہونے والی خلافت کے لئے پہلے نبوت ضروری ہے اور اس کو منہاج نبوت پر قائم ہونے والی خلافت راشدہ سے ایک نسبت ہے جسے خود خدا نے قائم فرمایا تھا۔چنانچہ ایسی خلافت لوگ خود قائم نہیں کر سکتے بلکہ خدا کی طرف سے انعام ہوتی ہے۔خود خلیفہ بنانے کے نظریہ کے منطقی نتائج 1۔اگرلوگوں میں خلافت کو خود قائم کرنے کی باتیں ہوں گی تو یہ سوالات بھی پیدا ہوں گے کہ کون خلیفہ بننے کے لائق ہے۔چنانچہ کئی ویب سائٹس پر یہ سوال بھی پوچھا گیا ہے جس کے کئی جواب دیئے گئے ان میں سے دو تین نمونے کے طور پر یہاں پیش ہیں۔ایک ممبر نے لکھا کہ اگر آپ کسی ایک شخص کو مسلمانوں کے خلیفہ بننے کا اہل