مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 509 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 509

481 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم ان عیسائیوں نے کلمہ پڑھ لیا ہے اس لئے اب مسلمان مولوی ان کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے احمدیت کی مخالفت پر متحد ہو رہے ہیں؟ یا کیا بعض مسلمان مولویوں کو عیسائی عقائد پر اعتراض نہیں رہا اس لئے دونوں کو صرف جماعت احمد یہ مشترکہ دشمن نظر آ رہی ہے؟ اور عیسائیت مسلمانوں کو احمدیت سے متنفر کرنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے؟ اور وہ کیوں یہ ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہے کہ احمدیت مسلمان جماعت نہیں ہے؟ کیا کبھی کسی مسلمان نے بھی یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ عیسائیوں کا فلاں فرقہ عیسائی نہیں ہے؟ یا کسی مسلمان نے کبھی یہ کہانی ہے کہ اب ہم فیصلہ کریں گے کہ کون عیسائی ہے اور کون عیسائی نہیں ہے؟ آخر اس ساری کارروائی کا کوئی تو سبب ضرور ہے جس کا اندازہ ہمیں ان دو پروگراموں پر ایک نظر ڈالنے سے ہو جائے گا۔گو کہ ان پروگراموں میں بہت سے بہتانات، اعتراضات اور غلط باتیں بھی کی گئیں لیکن مجموعی طور پر یہ پروگرام جماعت کی تبلیغ کا باعث ہی ٹھہرے۔آئیے ان پر کسی قدر تفصیلی نظر ڈالتے ہیں۔متضاد باتیں پروگرام کے میزبان نے ابتدا یوں کی : آج کے پروگرام کا موضوع ہے جماعت احمدیہ اور اس کا عیسائی عقائد پر حملہ۔گو کہ ہمیں غیرت ایمانی رکھنے والے بہت سے عیسائی برادران نے بارہا اس موضوع کے بارہ میں لکھا تھا لیکن ہم اس بارہ میں علم الیقین رکھتے ہیں کہ یہ فرقہ تو مسلمان ہی نہیں۔اس لئے قبل ازیں ہم نے سوچا کہ یہ اس قدر وقعت اور توجہ کا مستحق فرقہ نہیں ہے۔لیکن اب اپنے دیکھنے والوں کی خواہش کے مطابق ہم اس فرقہ کے عقائد کا رڈ پیش کریں گے۔اس کے محض دو منٹ کے بعد ہی اسی میزبان نے کہا: بہت سے مسلمان، جماعت احمدیہ سے اس لئے خوش ہیں کیونکہ اس نے ہمارے پروگراموں کا جواب دیا۔گو کہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے ان پروگراموں کا کوئی جواب نہیں دیا، صرف جماعت احمدیہ نے دیا اس لئے بہت سے مسلمان ان سے بہت خوش ہیں۔لیکن عجیب