مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 504
476 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم آیئے دیکھتے ہیں خدا کے خلیفہ کی زبان سے نکلے ہوئے یہ کلمات کس طرح پورے ہوئے۔مشرق وسطی، عرب ممالک مشرق بعید اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو آپس میں نیز یورپ کے ممالک سے انٹرنیٹ کے ذریعہ ملانے کے لئے پانچ بڑی فائبر کیبلز استعمال ہوتی ہیں جن کو دو بڑی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں۔ایک کمپنی کا نام 4-SeaMeWe ہے جو ہے، (4-South East Asia - Middle East Western Europe) کا مخفف جبکہ دوسری کمپنی کا نام FLAG ہے جو Fiber Optic Link Around the Globe کا ہے۔ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نشریات نائل ساٹ سے 28 جنوری 2008ء کو بند کرا دی گئیں اور اس کے دو ہی روز کے بعد مؤرخہ 30 جنوری 2008ء کو صبح آٹھ بجے GMT وقت کے مطابق مصر کی بندرگاہ اسکندریہ سے 8۔3 کلومیٹر کے فاصلے پر FLAG کی،جبکہ اسی دن 4-SeaMeWe کی بھی ایک کیبل میں مرسیلیا کے مقام پر خلل واقع ہو گیا جس کی وجہ سے مشرق وسطی اور ایشیا کے کئی ممالک میں کمیونیکیشن کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔پرت اس کے مزید دو روز بعد ہی یکم فروری 2008ء کو صبح چھ بجے GMT وقت کے مطابق FLAG کی ہی ایک Falcon نامی کیبل جو خلیج فارس کے امیریا کے ملکوں کو آپس میں ملاتی ہے دبئی سے 56 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک جگہ سے کٹ گئی جس کی بنا پر مختلف عرب اور خلیج کے ممالک اور ایران و ہندوستان کا رابطہ کٹ کے رہ گیا۔اس کے دو روز بعد مورخہ 3 فروری 2008ء کو قطر اور متحدہ عرب امارات کو ملانے والی کیبل کٹ گئی۔اس سے اگلے ہی روز 4 فروری کو اعلان کیا گیا کہ 4-SeaMewe کی ایک اور کیبل میں ملیشیا کے علاقے Penang کے قریب خلل پیدا ہو گیا ہے۔یہ خبر بیسیوں ویب سائٹس پر آج بھی موجود ہے چند ایک یہ ہیں: | http://www۔marefa۔org/index۔php, http://www۔marefa۔org/ind, http://www۔flagtelecom۔com www۔khaleejtimes۔com/Display ArticleNew۔asp?section |=theuae&xfile=data/heuae/ 2008/ february/theuae_ february 121۔xml