مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 485 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 485

مصالح العرب۔جلد دوم 457 ایم ٹی اے 3 العربیہ کی مخالفت ابتدائی مراحل کی کہانی ایم ٹی اے 3 العربیۃ کے اجراء کا ذکر کیا تھا۔تاریخی اعتبار سے اس کی ابتداء کے بعض مراحل کے بارہ میں چیئر مین ایم ٹی اے مکرم سید نصیر احمد شاہ صاحب نے ہمیں بتایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات و ہدایات کی روشنی میں ہم نے Arabsat یا Nilesat پر اپنے عربی چینل کے اجراء کے لئے مختلف subcontractor کمپنیوں سے رابطہ کیا لیکن کسی مپنی سے بھی مثبت جواب نہ ملا۔عرب دنیا میں پہنچنے کے لئے ان دوسیٹلائٹس کے علاوہ بھی کئی سیٹلائٹس میسر تھے جن پر ہمارے چینل کی نشریات بآسانی چل سکتی تھیں لیکن ان سیٹلائٹس پر موجود چینلز کو دیکھنے والے عربوں کی تعداد بہت کم تھی۔بہر حال تلاش بسیار اور سعی بے شمار کے بعد ایک کمپنی نے ہاں کر دی لیکن انہوں نے بھی کہہ دیا کہ ہم سو فیصد گارنٹی نہیں دے سکتے کیونکہ کسی وقت بھی ہم پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور آپ کے چینل کی نشریات بند ہوسکتی ہیں۔بہر حال ایسے حالات میں چینل شروع کر دیا گیا۔23 فروری 2007 ء سے اس کی تجرباتی نشریات کا آغاز ہوا، اور پھر 23 / مارچ 2007ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دست مبارک سے اس کا افتتاح فرمایا۔مخالفت کا آغاز مذکورہ معاہدہ کے تحت ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نشریات کم و بیش ایک سال تک جاری رہیں جس کے دوران نشریات بند کروانے کی مختلف دھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔عربوں