مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 472 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 472

446 مصالح العرب۔جلد دوم عرب علماء اور عام لوگ اپنی آنکھوں سے خود دیکھیں گے کہ احمدیہ مسلم جماعت کے افراد حقیقی مسلمان ہیں جو دفاع اسلام میں سب سے آگے اور قرآن مجید اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عظمت کو ظاہر کرنے والے ہیں۔ہم عربوں سے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا تھا وَ اسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَكَان قَرِيْبٍ کہ اس دن غور سے بات کو سنو جب ایک پکارنے والا قریب کی جگہ سے پکارے گا۔مکرم مصطفی ثابت صاحب نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کے قریب ہو کر اسے بلائے تو وہ بعض دوسروں کی نسبتنا دور ہوگا۔اور عام طور پر یہ ممکن نہیں کہ کوئی شخص سارے عالم میں لوگوں سے مخاطب ہو اور بیک وقت ہر ایک کے قریب بھی ہو۔لیکن ایم ٹی اے کے ہر گھر میں داخل ہونے کی وجہ سے ٹیلویژن کے ذریعہ گویا آسمانی منادی ہر ایک کو قریب سے بلا رہا ہے۔پس ہم ان سے کہتے ہیں کہ اِسْمَعُوا صَوْتَ السَّمَاءِ جَاءَ الْمَسِيحَ جَاءَ الْمَسِيحَ - ایم ٹی اے کے ذریعہ یہ ندا ہر ایک کے قریب ہو چکی ہے۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے عرب ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب مسیح موعود آئے تو خواہ برف کے پہاڑوں پر گھسٹتے ہوئے جانا پڑے تو جاؤ اور اس کی بیعت کرو کیونکہ وہ خلیفہ اللہ المہدی ہے۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ہدیہ پر جو حضور نے عالم عرب کو عطا فرمایا ہے میں ان لاکھوں عربوں کی طرف سے جو 3-mta العربیہ کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں حضور انور کا اور اس چینل کے لئے تمام کام کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ یہ چینل مخلص اور صداقت پسند لوگوں کو سچائی کی طرف کھینچ لائے۔دلاویز Presentation د و مکرم م مصطفیٰ ثابت صاحب کے خطاب کے بعد سکرین پر 3-mta العربیہ کے اجراء اور اس کے پروگراموں سے متعلق ناظرین کے تاثرات پر مشتمل ایک بہت ہی عمدہ طور پر ترتیب دی گئی تصویری جھلکیوں کا پروگرام شروع ہوا۔اس میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے