مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 471 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 471

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 445 پیغام ضرور اُن تک پہنچے اور اس میں سوائے خلیفہ اسیج کی پُر اعجاز دعاؤں کے کوئی انسانی ہاتھ کارفرمانہیں تھا، بالکل وہی اعجاز جو ہم ایم ٹی اے کے ہر پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں شروع سے دیکھتے آئے ہیں۔ہم اپنے آقا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم عاجزوں کو توفیق دے کہ اس سلسلہ میں ہم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریق سے نبھا سکیں۔مصطفیٰ ثابت صاحب کی تقریر اس کے بعد ہمارے مصری احمدی دوست، ممتاز عالم دین اور ایم ٹی اے کے عربی پروگراموں کی ایک معروف و مقبول شخصیت مکرم مصطفییٰ ثابت صاحب نے حاضرین سے خطاب میں اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔آپ نے حاضرین کی سہولت کے لئے بیک وقت عربی اور انگریزی میں خطاب کیا۔پہلے آپ عربی میں کچھ کلمات کہتے اور پھر ان کا خود ہی انگریزی میں ترجمہ بھی سناتے۔آپ کا خطاب بھی بہت ہی ایمان افروز تھا۔آپ نے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 3-mta العربیہ کے چینل کے آغاز پر مجھے ایک شعر یاد آ گیا جو ہم مصر میں پچاس کی دہائی میں اَلسَّدُّ العَالِي High Dam) کی تعمیر کے حوالہ سے گایا کرتے تھے۔اس شعر کا اردو مفہوم یہ ہے کہ یہ ایک خواب تھا پھر یہ ایک خیال میں ڈھلا ، پھر ایک امکان بنا اور پھر حقیقت میں تبدیل ہو گیا۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے کہا کہ 3-mta العربیہ کے چینل کا اجراء ایک ناممکن سا خواب تھا لیکن پھر یہ خواب، خیال میں بدلا ، پھر امکان میں ڈھلا اور آج وہ دن آیا ہے کہ یہ ایک حقیقت بن گیا ہے اور محض خواب و خیال نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ 3-mta العربیہ ایک بلند قامت، جری و بہادر اور عظیم چینل ہے اور دوسرے چینل اس کے مقابل پر بونے دکھائی دیتے ہیں۔اس چینل کو دیکھنے والے ایک غیر از جماعت شخص نے کہا کہ تمام عربی چینلز میں یہ سب سے بہتر ہے۔مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے کہا کہ ایک لمبے عرصہ سے جماعت احمدیہ کے خلاف عرب ممالک میں منفی اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جاتا رہا اور اس کے ازالہ کی کوئی صورت دکھائی نہ دیتی تھی۔اب ایم ٹی اے کے تمام عرب ممالک کے ہر گھر میں داخل ہونے سے مخالفین کے پراپیگنڈہ کا اثر ختم ہونے کے دور کا آغاز ہو گیا۔اب