مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 470 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 470

444 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم مکرم شریف عودہ صاحب نے بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ اے ہمارے پیارے آقا! عربوں کے لئے آپ کا امن وسلامتی کا تحفہ ان کے گھروں تک جا پہنچا ہے تا وہ ان کا کھویا ہوا اطمینان وسکون اور امن وسلامتی انہیں واپس دلا دے اور ان کے ہونٹوں پر دوبارہ مسکراہٹیں بکھیر دے۔اے مسیح موعود علیہ السلام ! آج آپ کا پیغام اور آپ کے خلیفہ کے خطبہ اور خطابات عربوں کے گھروں میں سنے جارہے ہیں جو ان کے احیائے نو کے لئے ان کے زخموں کی مرہم بن رہے ہیں جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں زندگی کی روح پھونکی تھی۔آخر پر مکرم شریف عودہ صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ:۔سیدی حضرت امیر المومنین! یہ عاجز آپ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہے اور ساتھ ہی تمام دنیا کے احمدیوں سے بھی ملتمس ہے کہ وہ عربوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی عظمت رفتہ انہیں واپس دلا دے اور پھر سے انہیں خدا اور اس کے رسول کا پیارا بنا دے۔آمین چیئر مین ایم ٹی اے کا اظہار تشکر مکرم امیر صاحب کہا بیر کے سپاس نامہ کا ترجمہ پیش کرنے کے بعد مکرم سید نصیر احمد صاحب چیئر مین ایم ٹی اے نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں اپنے جذبات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیارے آقا! اب خاکسارایم ٹی اے مینجمنٹ بورڈ اور تمام سٹاف کی جانب سے حضور انور کی خدمت میں 3-mta العربیہ کے اجراء پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔مکرم چیئر مین صاحب نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب حضور انور نے ایم ٹی اے کی نشریات کو کسی لوکل ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس کے ذریعہ عرب دنیا کے دلوں تک پہنچانے کے فیصلہ کی توثیق فرمائی اور اپنی اس خواہش کا اظہار فرمایا تو اس وقت کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کام نہایت دشوار محسوس ہوتا تھا۔لیکن پیارے آقا کا تو کل علی اللہ پر مبنی اعتماد اور وثوق اس بات کا مظہر تھا کہ یہ کام انشاء اللہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی منشاء سے اپنے وقت پر ہوگا، سوالحمدللہ یہ ہوا۔محض اس لئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے تحت ہونا مقصود تھا کہ پیارے مسیح موعود کا عربوں کے لئے