مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 456 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 456

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 432 صحابہ کی مجلس میں موجود ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں ہوں۔میں ساری تکلیف اور درد بھول گیا۔آپ کے پروگرام بہت خوبصورت اور دلکش ہیں۔اور ا تاریکیوں کو منور کرنے والے ہیں۔بعض احمدیوں کے جذبات مکرمہ عائشہ عبد الکریم عودہ صاحبہ نے کہا بیر سے لکھا: سیدی حضور انور کا اَلْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں یوں اچانک تشریف لانا کس قدر خوشی وفرحت اور سرور کا موجب ہوا اس کا بیان الفاظ میں ناممکن ہے۔ایسے لگا جیسے فرشتوں کا لشکر حضور انور کے ساتھ سٹوڈیو میں داخل ہو گیا ہو۔مارے خوشی کے میری تو جیسے سانس ہی بند ہوگئی۔میرے والد صاحب زار و قطار رونے لگ گئے۔دعا کی درخواست کرتی ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں خلافت سے محبت میں اور بڑھائے اور اس کے ساتھ چھٹے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مکرمہ مروہ غالول صاحبہ نے سیریا سے لکھا: پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں حضور انور کا تشریف لانا ایک نا قابل فراموش تاریخی واقعہ ہے۔کاش میں اس سٹوڈیو کے درودیوار کا کوئی حصہ ہوتی اور حضور انور کا قرب حاصل کر سکتی۔گو کہ یہ ممکن نہ تھا تا ہم میرا دل وفور شوق و محبت میں وہیں کہیں تھا۔کچھ عرصہ قبل ہماری اس بہن کی ایک حادثہ میں وفات ہوگئی۔حضور انور نے ارزاہ شفقت خطبہ جمعہ میں انکا ذکر خیر بھی فرمایا اور نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔) مکرمه بدیل فضل عوده آف کیا بیر نے حضور انور کی خدمت میں لکھا: سیدی میں خوشی کے جذبات سے اس قدر مغلوب ہوں کہ اپنی مسرت کا اظہار ناممکن ہے۔الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں حضور انور کے پر نور چہرے مبارک کی زیارت نے عجیب سماں پیدا کر دیا۔اس طرح حضور انور کی شرکت سے ہمارے قلب ونفوس میں پاکیزہ تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔مکرم محمد حول صاحب نے لبنان سے لکھا: حضور گذشتہ دنوں میں اپنے گھر صوفے پر بیٹھا پروگرام اَلْحِوَارُ الْمُبَاشَر دیکھ رہا تھا