مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 18 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 18

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 14 وقت ایک مخلص دوست مکرم عبد العزیز سیالکوٹی صاحب بھی چار سال سے مصر میں مقیم تھے۔آپ کو خدمت سلسلہ کے لئے ایک غیر معمولی جوش عطا کیا گیا تھا۔انہوں نے ایک مصری صاحب کی مدد کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کے لیکچر سیر روحانی اور ملائکتہ اللہ کے عربی میں تراجم تیار کروائے۔مکرم مولانا جلال الدین صاحب قمر (از سلسلہ احمدیہ) آپ پہلی مرتبہ دیار عربیہ میں 22 / دسمبر 1954ء کو تشریف لائے اور تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد 21 اپریل 1966ء کور بوہ واپس تشریف لے گئے۔دوسری مرتبہ 7 / اپریل 1973 ء کو تشریف لائے اور 2 نومبر 1977 ء تک خدمت کی توفیق پائی۔اس دوران آپ رسالہ البشری کی ادارت اور کبابیر میں مدرسہ احمدیہ کے امور کی نگرانی بھی کرتے رہے۔آپ نے نہایت حکیمانہ انداز میں اہل کہا بیر کے علمی ذوق کو بلند کیا۔آپ عربی زبان کے ماہر اور تعلیم کے طریقوں سے آشنا معلم تھے۔بلا د عربیہ سے واپسی کے بعد آپ نے آخری بیماری تک جامعہ احمدیہ میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔مکرم فضل الہی بشیر صاحب آپ نے بھی دو مرتبہ بلاد عر بیہ میں خدمات سرانجام دیں۔پہلی دفعہ جنوری 1966 سے جنوری 1968 ء تک جبکہ دوسری مرتبہ دسمبر 1977 ء سے دسمبر 1981 ء تک تبلیغی مہمات کی قیادت کی۔اپنے قیام کے دوران آپ نے رسالہ البشریٰ کی ادارت کے علاوہ کئی قیمتی کتب بھی تالیف فرمائیں جن میں سے اہم ترین کتاب : نَسْأَلُ الْمُعَارِضِيْنَ وَعُلَمَاءَ هُمْ ہے۔جس میں آپ نے بعض موٹے موٹے اختلافی مسائل کے بارہ میں تفصیل سے جماعت کا نقطہ نگاہ بیان فرمایا ہے اور اپنے مؤقف کی تائید میں دلائل دیئے ہیں۔ازاں بعد آپ نے جامعہ احمد یہ ربوہ میں تدریس کے فرائض سر انجام دیئے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی عمر و صحت میں برکت دے، آمین۔