مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 449 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 449

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 425 علاء سرور صاحب ہمارے ریگولر کالر تھے اور ردّ عیسائیت کے پروگرامز میں ان کی فون کالز بہت مفید اور علمی نکات پر مشتمل ہوتی تھیں۔ایک پروگرام کے دوران جب کہ عیسائی پادریوں کے ساتھ بحث عروج پر تھی اور وہ اس ماہ کا آخری پروگرام تھا اس لئے مکرم شریف عودہ صاحب بار بار کہہ رہے تھے کہ اختصار کے ساتھ اپنے دلائل سمیٹنے کی کوشش کریں کیونکہ پروگرام کا وقت ختم ہو رہا ہے۔اس وقت مکرم علاء سرور صاحب نے سٹوڈیو میں فون کر کے کہا کہ بحث نہایت اعلیٰ پائے کی ہو رہی ہے اور میری درخواست ہے کہ آپ اس پروگرام کو ایک گھنٹہ مزید جاری رکھیں اور اس گھنٹہ کی نشریات کا خرچ ادا کرنے کا شرف مجھے عطا فرمائیں۔جماعت احمدیہ کے کام بفضلہ تعالیٰ حضرت خلیفہ امسیح کے ارشادات اور راہنمائی کی روشنی میں ایک پر حکمت طریق اور ترتیب کے مطابق چلتے ہیں۔جماعت کی مالی ضرورتیں پوری کرنے کا اللہ تعالیٰ نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ فرمایا ہے اس لئے جب بھی خلیفہ وقت کی طرف سے کوئی مالی تحریک ہوتی ہے خدا کے فضل سے افراد جماعت پورے جوش و جذ بہ کے ساتھ اس میں حصہ لیتے ہیں اور ہمیشہ توقعات سے بڑھ کر ثمرات ظاہر ہوتے ہیں۔پھر پاک جذبات کے ساتھ حلال کمائی سے دیئے گئے تھوڑے مال میں بھی اللہ تعالیٰ اتنی برکت رکھ دیتا ہے کہ ہمیں کسی غیر کی مالی امداد کی کوئی ضرورت یا حاجت نہیں رہتی۔مندرجہ بالا تبصرہ کے یہاں ذکر کرنے سے مقصد قارئین کرام کے لئے وہ صورتحال اور لمحات نقل کرنا ہے جن کی افادیت اور عظمت کو غیروں نے بھی بشدت محسوس کیا۔پروگرام کا لائیو تر جمعہ جب ایم ٹی اے پر ہر ماہ عربی زبان میں لائیو اور پوری دنیا کے سامنے کسر صلیب کا کام ہونے لگا تو اردو بولنے والے احمدی احباب کی طرف سے اس کے ترجمہ کے مطالبے بھی موصول ہونے لگے۔جب یہ مطالبے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش ہوئے تو حضور انور نے مکر مہ مہاد بوس صاحبہ کو اس پروگرام کا عربی سے انگریزی جبکہ ممبران عربک ڈیسک کو عربی سے اردو لائیو ترجمہ کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ 3 اگست 2006 کو پہلی دفعہ اس پروگرام کا لائیو ترجمہ بھی شروع ہو گیا۔جو بفضلہ تعالیٰ آج تک جاری ہے۔اردو ترجمہ