مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 445 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 445

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 421 میں امت مسلمہ کی دینی حالت کو دیکھ کر مایوس ہو چکا تھا، اور یہ بھی سنا کرتا تھا کہ امت محمدیہ کو بچانے کی عرض سے ایک مصلح موعود آئے گا۔چنانچہ ایک دن اچانک ٹیلی ویژن پر جماعت احمدیہ کا چینل نظر آیا، جس میں اَلْحِوَارُ الْمُبَاشَر چل رہا تھا۔اس وقت سے میں اس چینل کو دیکھ رہا ہوں۔یہاں تک کہ مجھے پوری تسلی ہو گئی ہے کہ یہی جماعت حق پر ہے، اور میں اس جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہوں، مجھے بتائیں اب مجھے اس کے لئے کیا کرنا ہوگا۔سر فخر سے بلند کر دیا محمد عمر صاحب از فرانس لکھتے ہیں: ان پروگراموں کے ذریعہ آپ نے دیار غیر میں رہنے والے سب مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہم سب آپ کا پروگرام بڑے اہتمام سے دیکھتے ہیں۔اللہ آپ کو برکتوں سے مالا مال کرے اور آپ کے نور کو بڑھائے۔اے وہ جماعت جس نے فسق و فجور کے چینلز کا دندان شکن جواب دیا۔اے وہ جماعت جس نے پادری زکریا بطرس کا منہ بند کیا۔اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معطر سیرت کا بیان جاری رکھیں۔میں جانتا ہوں کہ آپ کا سفر بہت دشوار ہے لیکن اسے جاری رکھیں۔ہم سب آپ کی تائید میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔گم گشته متاع مل گئی۔۔۔سویڈن سے ایک شخص سلیم القصاص نے پروگرام میں کہا کہ: میں ان پروگراموں کو بڑے شوق اور انہماک سے دیکھتا ہوں مجھے آیت قرآنی وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُم ﷺ کے معنے صحیح طور پر سمجھ نہیں آئے۔چونکہ یہ مضمون ہمارے پروگرام کے اس دن کے موضوع سے متعلق نہ تھا اس لئے پروگرام ختم کرنے کے بعد اس معاملہ کی فون پر وضاحت کا وعدہ کیا۔جب فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ] مجھے دین اور علوم دین سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔لیکن جب میں یورپ میں آیا تو پتہ چلا کہ