مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 444 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 444

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 420 شکار بنا چکی ہے لیکن نام نہاد مسلمان جس طرح سے اسلام کا دفاع کر رہے ہیں اس سے صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے اور فتنہ کی آگ اور بھڑک رہی ہے۔امید بر آئی جمال على اسلیم صاحب نے ( جگہ کا نام مذکور نہیں ) لکھا: میں آپ کے لائیو پروگرامز پر اپنے شکر اور احسان مندی کے جذبات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔میں گزشتہ سات ماہ سے انتظار کر رہا تھا کہ کوئی تو امت اسلامیہ میں سے اس پادری کو جواب دینے کے لئے سامنے آئے بلکہ حیران تھا کہ اس کے اعتراضات کا جواب دینے میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے۔ایک دن جب میں مختلف چینل تبدیل کر رہا تھا تو اتفاق سے آپ کا چینل مل گیا جس پر اسی موضوع پر بات ہو رہی تھی۔میں اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔میری استدعا ہے کہ آپ اس سلسلہ کو جاری رکھیں اور ہو سکے تو مجھے ان لائیو پروگرامز کی ریکارڈنگ عطا فرما کر ممنون فرمائیں۔احمدیت اسلام کی طرف واپس لے آئی مجید محمد صدیق صاحب آف کردستان عراق کہتے ہیں: میں آپ کو آسمانوں میں ڈھونڈتا رہا لیکن الحمد للہ اسی زمین پر ہی پالیا۔میں ایک کمزور مسلمان تھا، نماز بھی نہ پڑھتا تھا اور قریب تھا کہ عیسائی ہو جاتا۔بلکہ ایک دفعہ میں گرجا بھی گیا اور وہاں ایک شخص نے مجھے عیسائی بنانے کی کوشش بھی کی لیکن احمدیت اور اس کی تعلیمات مجھے اسلام کی طرف واپس لے آئیں۔میرے دل میں قرآن کریم کی محبت نہ تھی لیکن احمدی چینل نے کھول کر بتایا کہ محبتوں اور ہدایتوں کا سر چشمہ قرآن ہی ہے۔اسی طرح وفات مسیح کے مسئلے کو واضح کر دیا اور یہ کہ شکوک و شبہات انجیل میں ہیں نہ کہ قرآن میں۔یہی جماعت حق پر ہے یوسف د شمش صاحب شام سے لکھتے ہیں: