مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 443 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 443

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 419 فرمائے۔میں آپ کے الحوار کے اور دیگر مفید پروگرام با قاعدگی سے دیکھتا ہوں، اور میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ قرآن میں کوئی ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔احمد ابوایوب صاحب آف الجزائر نے کہا: اے اسلام کا دفاع کرنے والے بھائیو! السلام علیکم۔صرف ایک مہینے سے میں نے آپ کا چینل دیکھنا شروع کیا ہے۔اجوبه عَنِ الِایمان کے پروگرام دیکھ کر مجھے بیحد خوشی ہوئی۔اس چینل پر کام کرنے والے سب بھائیوں کو میری طرف سے محبت بھرا سلام۔میں نے اپنے علماء پر افسوس کرتے ہوئے بڑے درد کے ساتھ راتیں کاٹیں ہیں یہاں تک کہ خدائی نور سے منور آپ کا چینل دیکھا اور بہت ہی خوش ہوا۔ابو میں صاحب آف فلسطین نے کہا: پیارے احمدی بھائیو! میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔میں نے آپ کے متعلق۔اور اب آپ کا چینل دیکھتا ہوں۔آپ کے دینی فہم و فراست طریق تبلیغ ، غیر اسلامی کتب پر طرز تنقید اور ان میں تحریف ثابت کرنے کا طریق اور اسلام کی تبلیغ کا انداز بالکل منفرد ہے۔میرے دینی بھائیو ، میں بھی اس جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔محمد بن حمد بن ابو خوصه از فلسطین کہتے ہیں: ٹیلی ویژن پر احمد یہ چینل دیکھ کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔یہی وہ نصرت یافتہ جماعت ہے جس کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشخبری دی ہے۔حسن عابدین صاحب نے شام سے لکھا: میں تمام عرب بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جلدی بیعت کریں تا کہ خدا تعالی کی تجلیات کا مشاہدہ کریں۔ان کے لئے ان نورانی چہروں پر نظر ڈالنا ہی کافی ہونا چاہئے جو سٹوڈیو میں موجود ہیں اور جو عیسائی چینل الحیاۃ کے خلاف ننگی تلواریں ہیں اور جو اسے حیات چینل کی بجائے موت کا چینل بنا دیں گے۔انشاء اللہ۔السيد اعراب صاحب نے الجزائر سے کہا: جو کچھ آپ لوگ پیش کرتے ہیں اس کی اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔ہماری بڑی خواہش ہے کہ آپ کا پیغام الجزائر میں جلد پہنچے خصوصا ان قبائل میں جہاں عیسائیت عوام کو بکثرت اپنا