مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 442 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 442

418 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم مسلمانوں کے پاس دفاع کی بھی طاقت آگئی ہے اور ہر حملہ سے بچنے کا سامان بھی میسر ہے۔پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر کے یہ نتائج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام اور آپ کی حجت و برہان کے استعمال کرنے سے سامنے آئے ہیں۔محمود تو فیق صاحب کا یہ تبصرہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر یاد دلاتا ہے کہ: صف دشمن کو کیا ہم نے بحجت پامال سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم نے دیگر عرب ممالک کے منصفین کے تبصرے مختلف ممالک سے مسلمانوں نے جہاں عمومی پسندیدگی کا اظہار کیا اور جذبات تشکر مشتمل فون کالز کیں اور ای میل ارسال کئے وہاں کئی لوگوں نے کہا کہ ہم اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں لہذا ہمیں بتائیں ایم ٹی اے میں چندہ کیسے دیں۔الجزائر میں بھی عیسائیت کا حملہ شدید تھا اس لئے بعض احباب نے وہاں پر لوگوں کو بلا بلا کے الحوار المباشر سنانے کی کوشش کی بلکہ بعض نے اس کو ریکارڈ کر کے ایسے دوستوں کو دینا شروع کیا جو عیسائی ہو گئے تھے۔چنانچہ جب حق کھل گیا اور یہ سب لوگ اسلام کی طرف واپس آئے تو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آگئے۔ذیل میں مصر کے علاوہ باقی ممالک سے مسلمانوں کے بعض عمومی تبصرے اور مختلف آراء پیش کریں گے اس وضاحت کے ساتھ کہ الحوار المباشر کے شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی ایم ئی اے 3 شروع ہو گیا تھا اس لئے ذیل کے تبصروں میں سے بعض ایم ٹی اے 3 شروع ہونے کے بعد کے بھی ہیں۔تاہم ایم ٹی اے 3 کی ابتدا اور دیگر مراحل کا ذکر علیحدہ طور پر اس کے بعد کیا جائے گا۔عمومی تبصرے کاظم احمد النداوی صاحب نے عراق سے لکھا: اللہ تعالیٰ آپ کو دین اسلام پر حملہ کر نیوالے دجالوں کا ردکرنے کی توفیق عطا