مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 441 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 441

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 417 حصہ میں سوائے ندامت کے کچھ نہ آئے گا۔لیکن اس روز ندامت بھی کسی کام نہ آئے گی“۔آپ ہی حقیقی مسلمان ہیں محمد حسین صاحب نے مصر سے دوران پروگرام ( بتاریخ 6 / دسمبر 2007 ء ) الحوار المباشر میں فون کے ذریعہ کہا: میں مصر کے زمیندار طبقہ کا ایک عام سا آدمی ہوں۔میرا تعلق مصر کے علاقہ الصعید سے ہے۔میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صحیح اسلام آپ کے ذریعہ پھیلا ہے۔آپ لوگ ہی ہیں جنہوں نے اسلام کا جھنڈا بلند کیا ہے۔ہاں آپ لوگ ہی ہیں جن کے بارہ میں قرآن کریم میں آیا ہے کہ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ (الاحزاب : 24) مجسم فتق چینل کے خلاف مسلمانوں کی مدد کو صرف آپ ہی آئے اور اسلام کا جھنڈا اونچا کر کے دکھا دیا۔اس اسلام دشمن چینل کھلنے پر مجھے تو کچھ بجھائی نہیں دیتا تھا کہ کیا کروں ؟ بالآخرمیں نے جامعہ الا زہر کو لکھا اور اپنے علماء سے کہا، لیکن سوائے آپ کے کسی کو میدان میں آنے کی جرات نہ ہوئی۔میں اپنے دل کی گہرائیوں سے اللہ کے حضور آپ لوگوں کے لئے دعا گو ہوں۔آپ احمدی کہلائیں یا محمدی میرے نزدیک آپ ہی حقیقی مسلمان ہیں جنہوں نے اسلام کا جھنڈا سر بلند کیا ہے اور اسلام کی نصرت کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔اللہ آپ کو نوروں سے مالا مال کر دے اور یہ جو کام آپ کر رہے ہیں اس کو آپ کی نیکیوں میں لکھ لے۔میں آپ کے اس پروگرام کے موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ آپ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں وہ نہ صرف ہرستی اور شیعہ کے کلام سے بالا تر ہے بلکہ زمین پر موجود ہر فرقہ اور مذہب کی باتوں سے افضل ہے“۔سیف کا کام قلم سے محمود تو فیق صاحب مصر سے لکھتے ہیں: "ہم پہلے کاغذ سے بنی تلواروں کے ساتھ اسلام کے دفاع کی جنگ کر رہے تھے۔لیکن اب آپ کی بدولت اسلام اور مسلمانوں کے ہاتھ میں حقیقی تلوار بھی ہے اور زرہ بھی۔یعنی اب