مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 437
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 413 با قاعدہ دیکھتا تھا اور اس کے جواب میں ادھر ادھر سے اناپ شناپ مواد جمع کیا کرتا تھا۔اب ایک ہفتہ قبل ( مئی 2007ء کی بات ہے) میں نے جماعت احمدیہ کا چینل دیکھا۔افسوس۔کہ مجھے پہلے اس کا علم نہیں تھا۔میں نے آپ کو اسلام کے دفاع میں منفرد اسلوب کے ساتھ عظیم کام کرنے والے پایا۔بَارَكَ اللهُ لَكُمْ۔آپ سے مزید علمی معجزات کی توقع ہے“۔سر فخر سے بلند کر دیا اسماعیل منصوری صاحب نے لکھا: میں MTA پر نشر ہونے والے مصطفیٰ ثابت صاحب کے پروگرام اور خصوصی طور پر الحِوَارُ الْمُباشر کے اجراء پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ نے ان پروگراموں کی وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ذکر یا بطرس کو جو آپ نے جواب دیا ہے اس نے مسلمانوں کے دل خوش کر دیئے ہیں۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ آپ کے علاوہ اور کوئی بھی اس شخص کی بدزبانیوں کا جواب نہیں دیتا حتی کہ باوجود اس پادری کے چیلنج کرنے کے بڑے بڑے مشائخ چپ سادھے بیٹھے ہیں۔میں نے خود کئی ایسے مشائخ سے رابطہ کیا ہے لیکن کسی نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔شاید دیگر مشائخ اس پادری کے چیلنج کا جواب دینے سے ہی قاصر ہیں اور ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔بچے فخر سے پھر مسکرانے لگے ہیں الا زہر کے شیخ عبد السلام محمد جو بائبل کے علوم کے ماہر ہیں کہتے ہیں کہ: میں اس کامیاب پروگرام پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پروگرام بہت کامیاب، گفتگو نہایت اعلیٰ پائے کی ، انداز بیان نہایت مہذب ہے۔اللہ تعالی آپ کو خوشیاں دکھائے اور بہت عزت دے کیونکہ آپ نے دین اسلام کے خلاف شبہات کا رڈ کر کے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے۔ہمارے بچے بچیاں خوشی اور فخر سے ایک بار پھر مسکرانے لگے ہیں“۔پھر لکھتے ہیں کہ: افسوس کہ دوسرے عربی چینل نہایت علمی اور فکری پستی کا شکار ہیں۔رسوائی اور خوف نے