مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 435
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 411 ہے۔ہم نے لاکھ کوشش کی کہ اسلام کے دفاع کے لئے کوئی سامنے آئے لیکن آپ کے سوا کوئی نہ آیا۔میں آپ کا ، اس پروگرام کے شروع کرنے والوں کا شکر گزار ہوں“۔۔۔۔۔۔عبد الحى محمد فتحی صاحب نے مصر سے لکھا: میں اس چینل کے منتظمین کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں جو نائل ساٹ پر اسلام کا دفاع اور زکریا بطرس کے افتراءات کا جواب دے رہا ہے اور اس کام میں اپنے خاص اسلوب کی بنا پر سب پر سبقت لے گیا ہے۔میرا ایک دوست آپ کے چینل کا عاشق ہے۔اسی نے ہی مجھے اس کے بارہ میں بتایا اور جب میں نے دیکھنا شروع کیا تو خود بھی اس کی طرف کھنچتا چلا گیا۔م محمدحسن ابراہیم صاحب آف مصر نے مصطفیٰ ثابت صاحب کو مخاطب کر کے لکھا: مجھے آپ سے محبت ہے کیونکہ آپ ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے زکریا بطرس کی کذب بیانیوں کا جواب دیا ہے۔اور جماعت احمدیہ کاٹی وی چینل نائل ساٹ پر سب سے بہترین چینل ہے۔آپ نے سب کے لئے بحث مباحثہ کا دروازہ کھولا ہے حتی کہ عیسائیوں کو بھی شامل کیا ہے جو آپ کی مضبوطی اور خود اعتمادی پر دلالت کرتا ہے۔ابراہیم خلیل علی صاحب آف مصر نے مصطفی ثابت صاحب کو مخاطب کر کے لکھا: میں زکریا بطرس کے پروگرام دیکھا کرتا تھا اور نہایت درجہ پسپائی کا شکار ہو جاتا تھا اور میرا بلڈ پریشر بہت بڑھ جاتا تھا۔لیکن اس شخص کے پروگراموں کا یہ فائدہ ضرور ہوا کہ میں نے اناجیل کا مطالعہ کیا اور دینی علوم حاصل کرنے لگا۔آپ کے پروگرامز ہمارے سینوں کے زخموں کی شفا لے کر آئے ہیں۔حقیقت یہی ہے کہ جب تاریکی پھیل جائے تب انسان کو نور کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور جب انسان دکھ اور آلام کے لمبے دور سے گزرے تب اسے راحت وسکون کی صحیح قدر ہوتی ہے“۔ابراہیم خلیل صاحب نے ہی مورخہ 12 جولائی 2007ء کو اپنے خط میں لکھا: ہم شروع سے ہی MTA میں اَلْحِوَارُ الْمُبَاشَر کا پروگرام بہت شوق سے دیکھتے آرہے ہیں۔میں اس کا اس قدر اہتمام کرتا ہوں کہ ہر مہینے کے ابتدائی جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے دن اپنے کام کو چھوڑ کر اس شاندار پروگرام کا بڑی دلچسپی سے مشاہدہ کرتا رہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کی