مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 424 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 424

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم اعتراضات وسوالات کا جواب دیا جاتا تھا اور بعض لا ئیو کالز بھی لی جاتی تھیں۔400 رڈ عیسائیت کے ان لائیو پروگرامز کے سلسلہ کا اعلان ای میلز کے ذریعہ لاکھوں افراد تک پہنچایا گیا، اسی طرح انٹرنیٹ پر مختلف عربک فورمز پر بھی اس اعلان کو نشر کیا گیا اور لندن سے چھپنے والے اخبار الشرق الاوسط نیز کویت اور اردن کے بعض اخبارات میں یہ اعلان شائع ہوا۔ابتدائی پروگراموں کی کچھ جھلکیاں صرف جماعت احمدیہ ہی وہ واحد جماعت تھی جس کی طرف سے عیسائی پادری کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ردّ عیسائیت کے چند لائیو پروگرامز کی کچھ جھلکیاں یہاں درج کر دی جائیں۔تہجد کی دعائیں قبول ہو گئیں عیسائیت کے رڈ میں پہلے لائیو پروگرام میں سعودی عرب سے ایک غیر از جماعت خاتون اُتم محمد نے اس پروگرام میں فون پر کہا : میں پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے عیسائی چینل انحياة دیکھ رہی تھی اور نہایت حیران و پریشان تھی کہ عالم اسلام میں کوئی ایک بھی ایسا عالم نہیں جو ان کو جواب دے۔میں نے کئی اسلامی اداروں اور متعدد مولویوں سے رابطہ کیا۔کسی نے جواب دینے کا وعدہ کیا، تو کسی نے کہا کہ ہم نے پادری کی باتیں نہیں سنیں اس لئے کچھ کہہ نہیں سکتے ، اور کسی نے کہا کہ تم ایسے چینل کیوں دیکھتی ہو؟ اس صورتحال میں میرے سامنے صرف ایک ہی راستہ بچا تھا یعنی یہ کہ اپنے خدا سے اس بارہ میں دعا کروں۔چنانچہ میں روزانہ تہجد میں رو رو کر خدا کے حضور دعا کیا کرتی تھی کہ اے خدا تو خود ہی ایسے لوگ کھڑے کر دے جو اس عیسائی چینل کا منہ توڑ جواب دیں، اور الحمد للہ کہ آج میرے خدا نے میری تہجد کی دعائیں سن لی ہیں، اور میں نے آپ کے چینل پر آپ کے روشن چہرے دیکھ لئے ہیں۔اور چونکہ ضرر رساں چیز میں بھی کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور ہوتا ہے، چنانچہ پادری کے ضرر رساں حملے کا کم از کم یہ فائدہ تو ہوا مجھے آپ جیسے نیک لوگوں کو دیکھنے کا موقعہ مل گیا۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔